Zaeefi may mera
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Shadman Raza
گرتے تھے زین سے جس دم زمین پر اکبر
تڑپ رہے تھے یہی واں سوچ کر اکبر
چچا کے صدمے میں بابا کی جھک گیء ہے کمر
چھپانا ہوگا مجھے ان سے اپنے زخم جگر
نہ مجھکو خون میں تر دیکھ پاےنگے بابا
میرے جنازے کو کیسے اٹھاینگے بابا
رگڑنا ایڑیاں میرا بھلانا پاےنگے بابا
ضعیفی میں میرا لاشہ اٹھا نہ پاےنگے بابا
ضعیفی میں میرا لاشہ
اٹھا نہ پاےنگے بابا
رگڑنا ایڑیاں میرا
بھلانا پاےنگے بابا
نہ جانے کس طرح مقتل میں
مجھکو ڈھونڈتے ہونگے
نظر آتا نہ ہوگا کچھ
صداییں دے رہے ہونگے
ترای سے چچا کو بھی
بلا نہ پائیں گے بابا
ضعیفی میں میرا لاشہ۔۔۔
میں ہمشکل پیمبر ہوں
میرے بابا یہ کہتے تھے
دعا ہر روز سینے سے
لگا کر مجھکو دیتے تھے
لگا کر آج سینے سے
ہٹا نہ پائیں گے بابا
ضعیفی میں میرا لاشہ۔۔۔
مجھے دم توڑتا ہاتھوں
پہ کس طرح سے دیکھیں گے
میرے سینے سے برچھی کو
وہ کس طرح سے کھینچیں گے
کسی کو حال دل اپنا
بتا نہ پائیں گے بابا
ضعیفی میں میرا لاشہ۔۔۔
خدا جانے کے خیمے تک
وہ کیسے لے کے جاینگے
میری ماں کو میری میت
پہ وہ کیسے بلاےنگے
میرا خوں سے بھرا چہرہ
دکھا نہ پائیں گے بابا
ضعیفی میں میرا لاشہ۔۔۔
پھپھی اماں در خیمہ
پہ راہیں تک رہی ہونگی
میرے جینے کی وہ اب بھی
دعائیں کر رہی ہونگی
میرا زخمی سینہ ان سے
چھپا نہ پائیں گے بابا
ضعیفی میں میرا لاشہ۔۔۔
بہت ارمان تھا ماں کو
میری شادی رچانے کا
مجھے دولہا بنانے کا
میری دلہن کو لانے کا
میرے سر پر مگر سہرا
سجا نہ پائیں گے بابا
ضعیفی میں میرا لاشہ۔۔۔
قیامت کا تھا وہ منظر
خط صغرا تھا لاشہ پر
شہ دیں کا تھا یہ نوحہ
جواں بیٹے کے لاشہ پر
تمہیں اکبر سے اب صغرا
ملا نہ پائیں گے بابا
ضعیفی میں میرا لاشہ۔۔۔
نظر کے سامنے تھی شادماں
لاش علی اکبر
قیامت ہوگیء برپا
کہا جب شاہ نے رو کر
ضعیفی میں تیرا لاشہ
اٹھا نہ پاےنگے بابا
ضعیفی میں میرا لاشہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.