Zaeef baap se
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Hadi Ali Khan Muslim
ضعیف باپ سے لاش پسر نہیں اٹھتی
تڑپ کے کہتی ہے یہ روح فاطمہ زہرا
بلا کے دشت میں میرا حسین ہے تنہا
دیار غیر میں اس کا نہیں کوئی اپنا
عجیب وقتِ مصیبت ہے یا علی مددی
ضعیف باپ سے۔۔۔
اندھیرا آنکھوں میں ہے اور کمر خمیدہ ہے
کرے گا کون مدد بھای اور نہ بیٹا ہے
نبی کا نورِ نظر کس قدر اکیلا ہے
لہو رلاتی ہے میرے پسر کو تنہائی
ضعیف باپ سے۔۔۔
پکاری خیمے کے در سے یہ زینب دلگیر
نڈھال غم سے برادر ہے ہاے رے تقدیر
الٰہی کیسے سنبھالیں گے اپنا دل شبیر
پسر کے غم میں نہ رک جائے دھڑکنیں دل کی
ضعیف باپ سے۔۔۔
زمین گرم پہ ہے لاشہء شبیہ رسول
بدن کے زخم مہکتے ہیں جیسے خلد کے پھول
ہجوم حسرت و ارمان ہے اور جان بتول
ہے لرزا ہاتھوں میں سرور کے لب پہ ناد علی
ضعیف باپ سے۔۔۔
کنارے نہر پہ سوتے ہیں حضرتِ عباس
عدو کے نرغے میں بے کس حسین ہیں بے آس
ے ساتھ ساتھ فقط بے نوای کا احساس
جواں کی لاش پہ کہتی ہے شہ کی تشنہ لبی
ضعیف باپ سے۔۔۔
لہو نہ کیسے ہو محسن یہ باپ کا دل ہے
یہ امتحان محبت کی سخت منزل ہے
جوان لاش اکیلے اٹھاے مشکل ہے
ستم کی دھوپ میں تنہا کھڑے ہیں سبط نبی
ضعیف باپ سے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.