Bibiyan roye zaar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Nadeem Sarwar
بی بیاں روے زار و زار
شہزادیاں روے زار و زار
لٹ گیا کربل میں گھر بار
حسین حسین حسین حسین
ہے آل نبی کی اور دربار
حسین حسین حسین حسین
زنجیر میں جکڑا ہے بیمار
حسین حسین حسین حسین
کوئی بین کرے بچوں کے لئے
کوئی رو کے کہے بھای نہ رہے
نہیں زینب کا کوئی غم خوار
کربوبلا میں ہے یہ پکار
حسین حسین حسین حسین
بی بیاں روے۔۔۔
اکبر کا جگر اصغر کا گلا
عباس کے بازو تیغ جفا
ہاے حلق شہ دیں اور تلوار
کربوبلا میں ہے یہ پکار
حسین حسین حسین حسین
بی بیاں روے۔۔۔
قاسم کا بدن پامال ہوا
آتی تھی صدا دولہا دولہا
گھر آ جا تو بس اک بار
کربوبلا میں ہے یہ پکار
حسین حسین حسین حسین
بی بیاں روے۔۔۔
کٹتا تھا شہ والا کا گلا
روتی تھی زمین کربوبلا
ہے آج قیامت کے آثار
کربوبلا میں ہے یہ پکار
حسین حسین حسین حسین
بی بیاں روے۔۔۔
رو رو کے سکینہ بین کرے
دریا پہ گےء عمو میرے
اب کون کرے گا مجھکو پیار
کربوبلا میں ہے یہ پکار
حسین حسین حسین حسین
بی بیاں روے۔۔۔
بے پردہ ہوے سب اہلِ حرم
جب ٹھنڈا ہوا غازی کا علم
جینا ہے سکینہ کا دشوار
کربوبلا میں ہے یہ پکار
حسین حسین حسین حسین
بی بیاں روے۔۔۔
جلتے ہوئے خیمے أہل حرم
ہے شام غریباں اور ماتم
ہے قافلہ جانے کو تیار
کربوبلا میں ہے یہ پکار
حسین حسین حسین حسین
بی بیاں روے۔۔۔
ریحان غم سرور کی قسم
روتے ہیں میرے قرطاس و قلم
آنکھوں سے رواں اشکوں کی دھار
کربوبلا میں ہے یہ پکار
حسین حسین حسین حسین
بی بیاں روے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.