Ye qaid may ali akbar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Sachay Bhai
یہ قید میں علی اکبر کی ماں کا نالہ ہے
نہیں وہ چاند جو گھر کا میرے اُجالا ہے
میرے جوان کو نیزوں سے مار ڈالا ہے
کلیجہ توڑ کے برچھی کا پھل نکالا ہے
غضب ہے لاش کو گھوڑوں سے روند ڈالا ہے
یہ قید میں علی اکبر ۔۔۔
بتائو لوگو اسے ڈھونڈنے کدھر جائوں
میں اپنے اکبر محرو کو کس طرح پائوں
ملے تو اپنے کلیجے سے اُسکو لپٹائوں
وہ مر گیا ہے یہ کس طرح دل کو سمجھائوں
ارے کہاں میرا اٹھارہ سال والا ہے
یہ قید میں علی اکبر ۔۔۔
خُدا کے واسطے اب رن سے آئو اے اکبر
لعیں ستاتے ہیں آ کہ بچائو اے اکبر
کُھلے سروں پہ ردائیں اُڑھائو اے اکبر
پھوپھی کے حال پہ اب رحم کھائو اے اکبر
تڑپ کے کہتی تھی کن کن دُکھوں سے پالا ہے
یہ قید میں علی اکبر ۔۔۔
بتائو صبر کر لے کس طرح دلے مادر
شبیہہ احمدِ مُختار تھے تم اے دلبر
تمہارے غم میں میرے دل پہ چلتے ہیں خنجر
تمہارے بعد جہاں سے گئے علی اصغر
ملال دُگنا ہے دل کو خلق دوبالا ہے
یہ قید میں علی اکبر ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.