Ya ali adrikni
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Sachay Bhai
یا علی ادرکنی
اُمِ لیلٰی کا جگر ہو گیا چھلنی چھلنی
دیکھیئے سینہءِ اکبر میں ہے برچھی کی انی
یا علی ادرکنی
دیکھیئے، دیکھیئے دم ٹوٹ رہا ہے کس کا
ہے قیامت برپا
خیمہِء عترتِ اطہار میں ہے سینہ زنی
یا علی ادرکنی
سر جھکائے ہوئے بیٹھے ہیں سرہانے سرور
جاں بلب ہے اکبر
ہائے مظلوم کی کیسی ہے غریبُ الوطنی
یا علی ادرکنی
خیمہِء شاہ میں غُل ہوتا ہے اِنا لِلہ
دمِ آخر ہے آہ
ہچکیاں لیتا ہے ہمشکلِ رسولِ مدنی
یا علی ادرکنی
خاک میں ملتی ہے اکبر کی جوانی مولا
کہہ رہی ہے فضہ
مل گیا خاک میں شبیر کا سر بے چمنی
یا علی ادرکنی
لاشِ اکبر پہ عجب مادرِ اکبر کا ہے حال
حال سے ہے بے حال
روتے روتے وہ کہیں جان نہ دے دے اپنی
یا علی ادرکنی
یہ ضعیفی یہ جواں لال کی میت مولا
کیسے اُٹھے گی بھلا
آؤ امداد کو از بحرِ رسولِ مدنی
یا علی ادرکنی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.