Ya ali adrikni
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Ali Zia Rizvi
یا علی ادرکنی یا علی ادرکنی
شاہ والا کا پسر ہوگیا چھلنی چھلنی
یا علی ادرکنی یا علی ادرکنی
کھینچتے ہیں شاہ دیں سینہ اکبر سے انی
---یا علی ادرکنی
چور زخموں سے ہے تن اور کمر بھی خم ہے
ضعف کا عالم ہے
وقت نزح ہے جوان بیٹے کا اور بیوطنی
---یا علی ادرکنی
جلتی ریتی پہ لئے بیٹھے ہیں لاشہ اکبر
مر نہ جائے سرور
داغ فرزند ہے زخمی ہے غریب الوطنی
---یا علی ادرکنی
رن سے قاسم نہ پکارا تو شاہ دیں نے کہا
خیر ہو بار الھہ
گل نہ ہو جائے جس میں چراغ حسنی
---یا علی ادرکنی
بال کھولے ہوئے زینب یہ دعا کرتی تھیں
خیر ہو بھائی کی
ذات شبیر سے باقی ہے لقب پنجتنی
---یا علی ادرکنی
باب ساعت پہ تو آ پوھنچی ہوں در در پھر کر
لیجئے بیٹی کی خبر
جاؤں میں کس طرح دربار میں جاں پر ہے بنی
---یا علی ادرکنی
کب سے ہے حال پریشاں سوالی در پر
ایک انیس مضطر
بات کچھ اسکے مقدر کی ابھی تک نہ بنی
---یا علی ادرکنی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.