Wo mera akbar jo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Mir Rehan Abbas
سوگےء سینے پہ برچی کھاکے اب کڑیل جواں
ام لیلیٰ اب علی اکبر کو پاے گی کہاں
دیکھتی ہے جب جوانوں کو گلے ملتے ہوئے
روکے کہتی ہے عجب ہم کربلا میں لٹ گےء
میں کیسے دولہا بناؤں خاک میں سہرا لیےء
جی نہ پاؤں گی میں نوجواں کو بھول کے
وہ میرا اکبر جو تھا شادی سے پہلے مر گیا
ام لیلیٰ عمر بھر پڑھتی رہی یہ مرثیہ
کس طرح دیکھوں جوانوں کو گلے ملتے ہوئے
جی نہ پاؤں گی میں اپنے جواں کو بھول کے
دیکھ کر سایہ بھی لگتا ہے کہ اکبر ہے میرا
وہ میرا اکبر جو تھا۔۔۔
ام لیلیٰ عمر بھر۔۔۔
میں نے اٹھارہ برس پالا تھا میرے لال کو
دل میں حسرت تھی کہ اکبر سر پہ سہرا باندھ لو
اک گھڑی آی کہ اک نیزہ جگر میں لگ گیا
وہ میرا اکبر جو تھا۔۔۔
ام لیلیٰ عمر بھر۔۔۔
ہاے نیزے کی انی پہنچی کلیجے میں جونہی
موت کی ہچکی میرے فرزند کو آنے لگی
باپ نے نیزہ جو کھینچا دم پسر کا اٹھ گیا
وہ میرا اکبر جو تھا۔۔۔
ام لیلیٰ عمر بھر۔۔۔
تھی کبھی زینب سے کہتی اور کبھی کلثوم سے
ایسے ماں آخر بتا کس طرح زندہ رہے
جس کا اٹھارہ برس کا لاڈلا اب نہ رہا
وہ میرا اکبر جو تھا۔۔۔
ام لیلیٰ عمر بھر۔۔۔
میں نے سونچا تھا کہ شادی ہوگی میرے لال کی
فاطمہ صغریٰ رہے گی اور سکینہ بھی میری
ہاے اسکا جسم پامال سمے اسپا ہوا
وہ میرا اکبر جو تھا۔۔۔
ام لیلیٰ عمر بھر۔۔۔
دشت میں فرزند کی بارات تھی ایسے سجی
ہاے اک نازک کلیجہ اور نیزے کی انی
اسکا لاشہ میں نے دیکھا خون میں ڈوبا ہوا
وہ میرا اکبر جو تھا۔۔۔
ام لیلیٰ عمر بھر۔۔۔
خون نے ہاتھوں پہ مہندی کی جگہ چھوڑی نہیں
میرے اکبر کے لہو سے سرخ ہے ساری زمیں
ہاے اسکو موت نے دولہا نہیں بننے دیا
وہ میرا اکبر جو تھا۔۔۔
ام لیلیٰ عمر بھر۔۔۔
ہو بیاں کیسے مبارک ام لیلیٰ کا بیاں
کربلا میں شام و کوفہ میں مدینے میں فغاں
پوچھا جب ریحاں کسی نے روکے مادر نے کہا
وہ میرا اکبر جو تھا۔۔۔
ام لیلیٰ عمر بھر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.