Waqte ruqsat baap ko
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Nadeem Sarwar
وقتِ رُخصت باپ کو بیٹے کا مُڑ کر دیکھنا
کربلا، اب انتہائے صبرِ سرور دیکھنا
دور تک جاتے ہوئے ، دیکھا کیئے کیسے حسین
ٹھوکریں کھا کھا کے خود ، سنبھلا کیئے کیسے حسین
اے علی اکبر ذرا، پیچھے پلٹ کر دیکھنا
...وقتِ رُخصت باپ کو
ماں کے ارمانوں کی چادر، کا عمامہ سر پہ ہے
فاطمہ صغریٰ کی آنکھوں ، کا اُجالا سر پہ ہے
بگڑے گا اک پل میں کتنوں ، کا مقدر دیکھنا
...وقتِ رُخصت باپ کو
دوش پر بکھری ہوئی، زُلفیں اُڑاتی تھی ہوا
بکھری زُلفوں سے نکھرتی ، جا رہی تھی کربلا
موت کی جُرا،ت نہیں تھی ، آنکھ بھر کر دیکھنا
...وقتِ رُخصت باپ کو
اُٹھ رہاہے گِر رہا ہے، اک پردہ بار بار
اُمِ لیلیٰ کا یہ خیمہ، ہے میرے پروردگار
لاش جب آئی تو مر ، جائے گی مادر دیکھنا
...وقتِ رُخصت باپ کو
ہائے مقتل گھُٹنیوں کے ، بل چلا ہے اک پدر
کہتا ہے آواز دے ، مجھ کو میرے نورِ نظر
کھو گئی بینائی میری ، میرے دلبر دیکھنا
...وقتِ رُخصت باپ کو
اے حسین ابنِ علی ، جائو نہ اکبر کے قریب
ظلم ایسا ہو گیا ہے، تاب لا سکتے نہیں
کیا گوارہ ہے سِناں، سینے کے اندر دیکھنا
...وقتِ رُخصت باپ کو
امتحاں ہے بوڑھے کاندھوں ، کا جواں بیٹے کی لاش
خون میں ڈوبی کس طرح ، دیکھی گی ماں بیٹے کی لاش
اس جگہ اولاد والو، خود کو رکھ کر دیکھنا
...وقتِ رُخصت باپ کو
مرتے دم اکبر کو ڈر ہے ، ماں نہ آ جائے کہیں
بہہ رہا ہے خون میرے ، سینے سے رنگیں ہے زمیں
کہہ دو اماں سے مجھے ، یوں نہ تڑپ کر دیکھنا
...وقتِ رُخصت باپ کو
بابا میری ماں میرے، غم کو اُٹھا سکتی نہیں
نیند ایسی آ رہی ہے، ماں جگا سکتی نہیں
زخم میرا ماں کی نظروں، سے بچا کر دیکھنا
...وقتِ رُخصت باپ کو
خون ہوتا ہے جگر ، ریحان و سرور اُس گھڑی
سوچتے ہیں حضرتِ ، شبیر کی جب بے کسی
باپ کا رُک رُک کے اور ، بیٹے کا مُڑ کر دیکھنا
...وقتِ رُخصت باپ کو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.