Tum chand ho
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Muslim Jafri
تم چاند ہو اس گھر کا نہ جاؤ علی اکبر
صغرا کی ضعیفی نہ بڑھاؤ علی اکبر
بیٹھی ہوں میں دہلیز پہ تم جب سے گےء ہو
لینے مجھے کا آؤ گے آؤ علی اکبر
صغرا کی ضعیفی نہ بڑھاؤ۔۔۔
تم چاند ہو اس گھر کا۔۔۔
دوری کا نہ داغ دو صغرا کو خدارا
برچی تو کلیجے پہ نہ کھاؤ علی اکبر
صغرا کی ضعیفی نہ بڑھاؤ۔۔۔
تم چاند ہو اس گھر کا۔۔۔
ایک تم ہی تو صغرا کی ضعیفی کا عصا ہو
صغرا کو سہارا دو اٹھاؤ علی اکبر
صغرا کی ضعیفی نہ بڑھاؤ۔۔۔
تم چاند ہو اس گھر کا۔۔۔
میں چاہوں بھی تو گھر کی یہ ویرانی نہ کم ہو
تم چاہو تو ویرانہ بساؤ علی اکبر
صغرا کی ضعیفی نہ بڑھاؤ۔۔۔
تم چاند ہو اس گھر کا۔۔۔
آؤ کے اندھیرے نے مجھے گھیر لیا ہے
جینے کی کوئی شکل دکھاؤ علی اکبر
صغرا کی ضعیفی نہ بڑھاؤ۔۔۔
تم چاند ہو اس گھر کا۔۔۔
تنہائی میں ویرانی میں سناٹے میں قد میں
میں کھو گیء ہوں ڈھونڈ کے لاؤ علی اکبر
صغرا کی ضعیفی نہ بڑھاؤ۔۔۔
تم چاند ہو اس گھر کا۔۔۔
نوحہ تھا نوید اس کے لبوں پر یہی ہر دم
دم سینے میں رکنے لگا آؤ علی اکبر
صغرا کی ضعیفی نہ بڑھاؤ۔۔۔
تم چاند ہو اس گھر کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.