Than ran may sheh
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Hadi Ali Khan Muslim
تھا رن میں شہ کا یہ نوحہ میرے علی اکبر
حسین ہو گیا تنہا میرے علی اکبر
جو رن سے اکبر مہرو کی شہ کو پہنچی صدا
ضعیف باپ نے ہاتھوں سے دل کو تھام لیا
یہ کہکے رخ کیا پھر شاہ دیں نے میداں کا
صدا دو مجھکو اے بیٹا میرے علی اکبر
حسین ہو گیا تنہا۔۔۔
ہر ایک گام پہ رک رک کے ہاتھ ملتے تھے
کبھی سنبھلتے تھے گرتے تھے پھر سنبھلتے تھے
صدا یہ دیتے ہوے رن کی سمت چلتے تھے
دکھائی کچھ نہیں دیتا میرے علی اکبر
حسین ہو گیا تنہا۔۔۔
پہنچ کے رن میں جو دیکھا وہ خوں بھرا منظر
گرا کے شاہ نے خود کو جواں کے لاشے پر
کہا یہ کیسی قیامت گزر گئی دلبر
تھا ماں نے اس لیئے پالا میرے علی اکبر
حسین ہو گیا تنہا۔۔۔
جسے تھی آرزو دیکھے گی وہ تیرا سہرا
بھلا وہ دیکھے گی کیسے یہ خوں بھرا چہرہ
جگر کا زخم جو دیکھے گی غمزدہ لیلیٰ
نہ جی سکے گی وہ دکھیا میرے علی اکبر
حسین ہو گیا تنہا۔۔۔
حسین لاے جو خیمے میں لاشہء اکبر
مدد کو پہنچی جو بھای کی زینب مضطر
جواں کے خون سے سب تر بہ تر ہوی چادر
پکاری جی کے کروں کیا میرے علی اکبر
حسین ہو گیا تنہا۔۔۔
رہائی جب ہوی زنداں سے آل اطہر کی
خبر مدینہ میں پہنچی جو قتل اکبر کی
سہیل ہل گیء سن کے لحد پیمبر کی
پکاری رو کے یہ صغرا میرے علی اکبر
حسین ہو گیا تنہا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.