Tadapti rehgayi laila
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Shareef Hussain
تڑپتی رہ گئی لیلیٰ چلے گئے اکبر
کسے بناے گی دولہا چلے گےء اکبر
یہ آرزو تھی کہ لیلیٰ کھلاے گی پوتے
رہا یہ خواب ادھورا چلے گئے اکبر
تڑپتی رہ گئی۔۔۔
عجیب ضعف کا عالم ہے اترا اترا ہے
بتول زادی کا چہرہ چلے گئے اکبر
تڑپتی رہ گئی۔۔۔
کسی نے پوچھا کہ بے حوش کیوں ہے بنت علی
تو روکے بولی سکینہ چلے گئے اکبر
تڑپتی رہ گئی۔۔۔
پسر بھی کر دیےء قرباں بہن نے بھائی پر
یہ مامتا کا ہے نوحہ چلے گےء اکبر
تڑپتی رہ گئی۔۔۔
حسین لاشہء عباس پر یہ کہتے تھے
سنا کچھ آپ نے بھیا چلے گئے اکبر
تڑپتی رہ گئی۔۔۔
تمہارا داغ جدائی نہ سہہ سکے بھائی
اور ہم کو چھوڑ کے تنہا چلے گئے اکبر
تڑپتی رہ گئی۔۔۔
حسین جاتے ہیں مقتل میں سر کٹانے کو
اٹھے گا کیسے جنازہ چلے گئے اکبر
تڑپتی رہ گئی۔۔۔
حسین روتے تھے انور یہ کہتے جاتے تھے
جیےء گی کس طرح لیلیٰ چلے گئے اکبر
تڑپتی رہ گئی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.