Sina toot gayi hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Shahid Baltistani
اماں کی نگاہوں سے میرا زخم چھُپانا
بابا میرے سینے میں سِناں ٹوٹ گئی ہے
اس طرح کلیجے میں اُتر آئی ہے برچھی
سینہ نہیں ارمان بھی ماں کے ہوئے زخمی
چاہا تھا میری ماں نے مجھے دولہا بنانا
...کے بابا میرے سینے
جی چاہتا ہے آپ کی تسلیم کو اُٹھوں
رُتبے کا تقاضا ہے کے تعظیم کو اُٹھوں
مشکل ہے مگر ہاتھ کلیجے سے ہٹانا
...کے بابا میرے سینے
میں جانتا ہوں ضد وہ بہت تم سے کرے گی
تنہا تمہیں زینب کبھی آنے نہیں دے گی
مقتل میں میری پالنے والی کو نہ لانا
...کے بابا میرے سینے
یہ سوچ کے اکبر کا پھٹا جاتا ہے سینہ
آواز نہ سُن لے کہیں معصوم سکینہ
سجاد کو آہستہ ذرا جا کے بتانا
...کے بابا میرے سینے
اللہ کرے لوٹ کے تم جاؤ وطن کو
مجبوریاں بھائی کی بتا دینا بہن کو
تم میری طرف سے اُسے سینے سے لگانا
...کے بابا میرے سینے
قاتل نے سِناں توڑی تکلم یہی کہہ کر
سُنتا ہوں کے صابر ہے بہت سبطِ پیعمبر
اکبر نے کہا صبر کی معراج دیکھانا
...کے بابا میرے سینے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.