Sina toot gayi hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Kazmi Brothers
رکھنا میری اماں سے میرے زخم چھپا کر
بابا میرے سینے میں سناں ٹوٹ گیء ہے
سینے پہ رکھا ہاتھ ہٹایا نہیں جاتا
وہ درد ہے سینے میں بتایا نہیں جاتا
اور پیاس سے آتی ہے میری جان لبوں پر
بابا میرے سینے میں۔۔۔
خدا آپ ولی ابنِ ولی ہے میرے بابا
واللہ زمانے کے علی ہے میرے بابا
کس طرح سے تعظیم کروں آپ کی اٹھ کر
بابا میرے سینے میں۔۔۔
اس کو میرے آ جانے کی امید بڑی ہے
جینے کی دعا اس نے مجھے خط میں لکھی ہے
صغرا سے یہ کہنا کہ ملوں گا لب کوثر
بابا میرے سینے میں۔۔۔
ارمان تھا زینب کا بناتی مجھے دولہا
اب دیکھیں گی سہرا کی جگہ خوں بھرا چہرہ
دیکھا مجھے ایسے تو نہ مر جاۓ تڑپ کر
بابا میرے سینے میں۔۔۔
دیکھے سے مجھے یاد تمہیں آتے تھے نانا
اب آخری یہ تم سے ملاقات ہے بابا
مل جاے گی مٹی میں یہ تصویر پیمبر
بابا میرے سینے میں۔۔۔
اس زخم کے اوپر میں نےء زخم بھی کھا لو
جاں اپنی فدا کر کے شہ دیں کو بچا لو
یہ دل کی تمنا تھی مگر ہاے مقدر
بابا میرے سینے میں۔۔۔
اکبر نے رضا اپنے پدر سے یہ کہا تھا
سو بار میں ہو جاتا فدائے شہ والا
غم اس کا رلاتا ہے مجھے سبط پیمبر
بابا میرے سینے میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.