Shahzada akbara
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Nadeem Sarwar
شہزادہء اکبرا راشہ پس لونا وقت نو بہار دے
خط لکھتی ہے صغرا بھیا وطن آ جا وقت نو بہار دے
خط لکھتی ہوں اشکوں سے بھیگا ہے میرا دامن
آجا کہ بہار آی سونا ہے میرا آنگن
اے بھای خدارا
راشہ پس لونا وقت نو بہار دے
شہزادہء اکبرا۔۔۔
پھر گونجے اذاں تیری نانا کے مدینے میں
پھر بھر دے خدا بھیا ٹھنڈک میرے سینے میں
پورا کرو وعدہ
راشہ پس لونا وقت نو بہار دے
شہزادہء اکبرا۔۔۔
دیکھوں میں تیرا سہرا دلہن تیری گھر آے
دیدار تیرا بھیا بس نیگ میں مل جاے
آنچل میرا پھیلا
راشہ پس لونا وقت نو بہار دے
شہزادہء اکبرا۔۔۔
بیمار بہن بھیا روے کیا تم کو گنوارا ہے
بھیا تیری فرقت نے بن موت کے مارا ہے
کہتی ہے یہ بہنا
راشہ پس لونا وقت نو بہار دے
شہزادہء اکبرا۔۔۔
گل کھلنے کی رت آی پردیسی میرے بھائی
تم دور وطن سے ہو میں ہوں میری تنہائی
تڑپاو نہ بھیا
راشہ پس لونا وقت نو بہار دے
شہزادہء اکبرا۔۔۔
ریحان بھی سرور بھی کہتے ہیں یہی صغرا
بیٹھی ہی رہی در پر اکبر کی بہن صغرا
لب پر تھا یہ نوحہ
راشہ پس لونا وقت نو بہار دے
شہزادہء اکبرا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.