Shah kehte thay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Muzammil Ali
شاہ کہتے تھے مجھے شکل دکھا دو اکبر
آ نہیں سکتے ہو آواز سنا دو اکبر
ٹھوکریں کھاکے یہ مجبور پدر گر نہ پڑے
نور آنکھوں میں نہیں راہ دکھا دو اکبر
شاہ کہتے تھے۔۔۔
پالنے والی پھپھی غش میں پڑی ہے بیٹا
اسکو چل کر زرا دامن کی ہوا دو اکبر
شاہ کہتے تھے۔۔۔
بال کھولے ہوے مادر یہ کھڑی ہے بیٹا
اسکو سمجھا کے عبا اپنی اڑھادو اکبر
شاہ کہتے تھے۔۔۔
پاس دریا کے اگر ہو تو یہ احسان کرو
دیر سے سوتے ہیں عباس جگا دو اکبر
شاہ کہتے تھے۔۔۔
عصر کا وقت قریب آ گیا جاگو میرے لال
ایک بار اپنی اذاں مجھکو سنا دو اکبر
شاہ کہتے تھے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.