Shabbir naujawan ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Tableegh e Imamia
شبیر نوجواں کے لاشے پہ آ رہے ہیں
کرب و بلا میں اعدا خوشیاں منا رہے ہیں
عباس اُٹھ کے دیکھو یہ بے بسی کا عالم
اکبر کی لاش سرور تنہا اُٹھا رہے ہیں
شبیر نوجواں کے۔۔۔
کرب و بلا کے بن میں ہے کس قدر خاموشی
بھائی کو خط بہن کا سرور سُنا رہے ہیں
شبیر نوجواں کے۔۔۔
سرور کی ہے ضعیفی اور نوجواں پسر ہے
میت اُٹھا تو لی ہے پر لڑ کھڑا رہے ہیں
شبیر نوجواں کے۔۔۔
میت جوان کی رکھ کے خیمے میں شاہِ والا
چھ ماہ کے پسر کو میداں میں لا رہے ہیں
شبیر نوجواں کے۔۔۔
یا رب کہیں سکینہ غم سے گُزر نہ جائے
اکبر کی لاش سرور خیمے میں لا رہے ہیں
شبیر نوجواں کے۔۔۔
سُوکھی زباں دیکھا کہ ہاتھوں پہ شاہِ دیں کے
فوجِ عدُو کو اصغر رن میں رُلا رہے ہیں
شبیر نوجواں کے۔۔۔
خیمے کے در سے ماں نے دیکھا عجیب منظر
تیرِ ستم سے اصغر شِہ کو بچا رہے ہیں
شبیر نوجواں کے۔۔۔
جو آشنا ہیں اشرف محبوبِ کبریائ سے
اولادِ فاطمہ کا وہ غم منا رہے ہیں
شبیر نوجواں کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.