Shaam ke badte hue
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Sachay Bhai
مُصیبت کی گھڑی اور شام کے بڑھتے ہوئے سائے
تڑپتی رہ گئی ماں اور علی اکبر نہیں آئے
مُصیبت کی گھڑی
گزر جانا ہی لکھا ہے جوانی میں اگر یا رب
گزرنے سے علی اکبر کے پہلے ماں گزر جائے
مُصیبت کی گھڑی
وہی اندازہ کر سکتا ہے دردِ قلبِ لیلٰی کا
نظر کے سامنے جس کے جواں بیٹا سِناں کھائے
مُصیبت کی گھڑی
جواں کی لاش پیری میں اُٹھانا اک قیامت ہے
یہ دن اللہ دُنیا میں کسی کو بھی نہ دکھلائے
مُصیبت کی گھڑی
سنبھل کر کھینچیئے گا قلبِ اکبر سے سِناں مولا
اُلجھ کر نوکِ نیزہ میں جگر باہر نہ آ جائے
مُصیبت کی گھڑی
زمیں تھرا گئی اکبر کا لاشہ رکھ کہ ریتی پر
حُسین ابنِ علی جب شکر کا سجدہ بجا لائے
مُصیبت کی گھڑی
ز سر تا پاؤں زخمی ہو گیا لختِ دلِ زہرا
لعینوں نے تنِ سرور پہ اتنے تیر برسائے
مُصیبت کی گھڑی
میں ذاکر ہوں حُسین ابنِ علی کا یہ دُعا کیجیئے
شرف یہ نسل سے میری قیامت تک نہیں مل جائے
مُصیبت کی گھڑی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.