Berida hai rasool
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Rizwan Zaidi
بے ردا ہے رسول کی بیٹی
اور بازارِ شام آیا ہے
کوئی دروں سے کر رہا ہے جفا
کوئی ہنستے ہوئے رلاتا ہے
رو رہی ہیں حسین کی بہنیں
اپنے بالوں سے منہ چھپائے ہوئے
ہائے کیا بے کسی کا عالم ہے
سر پہ چادر ہے اور نہ سایہ ہے
بے ردا ہے رسول کی۔۔۔
بلوہِ عام میں کھڑی زینب
دے رہی ہے صدائیں رو رو کر
میری امداد کر مرے غازی
اب قیامت کا وقت آیا ہے
بے ردا ہے رسول کی۔۔۔
بیڑیاں رو کے بین کرتی ہیں
آ رہی ہیں صدائیں ماتم کی
بےخطا طوق اور سلاسل میں
قید یثرب کا شاہ زادہ ہے
بے ردا ہے رسول کی۔۔۔
کوئی آ کر بچا لو بچی کو
مر نہ جائے حسین کی بیٹی
نیلے رخسار ہیں طمانچوں سے
اور کانوں سے خون بہتا ہے
بے ردا ہے رسول کی۔۔۔
صبر کرنا ہے دیں بچانا ہے
کیا کرے پھر حسین کا بیٹا
سن کے فریاد مائوں بہنوں کی
شیر سر کو جھکائے روتا ہے
بے ردا ہے رسول کی۔۔۔
کس کا سر تم سناں پہ لائے ہو
تم کو معلوم ہے مسلمانوں
روز پڑھتے ہو جس کا کلمہ تم
اُس محمد کا یہ نواسہ ہے
بے ردا ہے رسول کی۔۔۔
کہہ کے گوھر حسین کے سر سے
بڑھی دربار کی طرف زینب
ہر ستم سہہ کے دیں بچائوں گی
تجھ سے تیری بہن کا وعدہ ہے
بے ردا ہے رسول کی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.