Pisar ki laash
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Mirza Sikander Ali
بہا لے زار شاہِ مشرقین آتے ہیں
سر اپنا پیٹتے با شورِ شین آتے ہیں
پسر کی لاش اُٹھانے حسین آتے ہیں
زمین کانپتی ہے آسماں لرزتا ہے
زبانِ خشک پہ بس یا علی کا نعرہ ہے
پسر کی لاش اُٹھانے۔۔۔
بہارِ گلشنِ جنت سے خون ٹپکتا ہے
یہ غم کا جوش ہے کوثر بھی سر پٹختا ہے
پسر کی لاش اُٹھانے۔۔۔
رواں ہے آنکھوں سے آنسو کلیجہ جلتا ہے
وہ تشنگی ہے جگر سے دھواں نکلتا ہے
پسر کی لاش اُٹھانے۔۔۔
جگر کا زخم چھُپائیں گے نہ خوں کی دھاروں سے
نہ چھُپ سکے گا تنِ پاش پاش پیاروں سے
پسر کی لاش اُٹھانے۔۔۔
زمین میں ٹوٹا ہوا پھول ہے جوانی کا
لہو میں ڈوبا ہواپھول ہے جوانی کا
پسر کی لاش اُٹھانے۔۔۔
کوئی نکال لے برچھی کے پھل کو سینے سے
ندا رسول کی آتی ہے یہ مدینے سے
پسر کی لاش اُٹھانے۔۔۔
یہ غم سنبھالے سنبھلتا نہیں علی فطرت
پُکارتا ہے یہ مقتل کوئی کرے نصرت
پسر کی لاش اُٹھانے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.