Na jaane kis tarha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Hadi Ali Khan Muslim
نہ جانے کس طرح لیلیٰ نے دیکھا
جواں بیٹا ہے اور زخمی کلیجہ
خدایا کیسے سرور نے اٹھایا
ضعیفی میں جواں بیٹے کا لاشہ
رکھا خیمے میں لا کر جب جنازہ
وہ لاشہ سر سے پا تک خوں بھرا تھا
نہ جانے کس طرح۔۔۔
مدینے میں وہ اکثر سوچتی تھی
بہو ہوگی ہماری چاند جیسی
بڑا ارمان تھا شادی کا جس کا
وہی اب سامنے بے جاں پڑا تھا
نہ جانے کس طرح۔۔۔
بسارت جا چکی سبط نبی کی
ہوی ہے ختم رونق زندگی کی
لٹی دنیا حسین ابنِ علی کی
سمٹ آیا ہے آنکھوں میں اندھیرا
نہ جانے کس طرح۔۔۔
بڑا ظالم ہوا تھا یہ زمانہ
کیء ہتھیار تھے اور ایک نشانہ
جوانی میں وہ پھل برچھی کا کھانا
شبیہ مصطفیٰ پر ظلم ایسا
نہ جانے کس طرح۔۔۔
وہ جس کا حسن تھا حسن پیمبر
تھا اس پر یہ ستم اللّٰہ اکبر
وطن میں منتظر تھی جس کی خواہر
وہی اب خون میں ڈوبا پڑا تھا
نہ جانے کس طرح۔۔۔
کمال صبر کا یہ معجزہ تھا
کہ خدا کو کیسے زینب نے سنبھالا
جسے اٹھارہ برسوں تک تھا پالا
اسی کے قلب میں ٹوٹا تھا نیزہ
نہ جانے کس طرح۔۔۔
کوئی پوچھے علی اکبر کی ماں سے
گزرتی کیا ہے مرگ نوجواں سے
صدا آتی ہے احسن آسماں سے
رہے گی عمر بھر سکتے میں دکھیا
نہ جانے کس طرح۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.