Mud mud ke mujhe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Mir Hasan Mir
چلا جو خیمے سے مرنے رسول جیسا پسر
تو پیچھے پیچھے یہ کہتے ہوئے چلے سرور
مُڑ مُڑ کے مجھے دیکھتے جانا علی اکبر
کچھ دیر تو جی لے ترا بابا علی اکبر
---مُڑ مُڑ کے مجھے
تم زیں سے گرو گے تو بدل جائے گی دنیا
مقتل کی طرف کون ہمیں لے کے چلے گا
قاتل تو بتائیں گے نہ رستہ علی اکبر
---مُڑ مُڑ کے مجھے
بیمارِ مدینہ کی خبر آتی ہی ہوگی
تم ساتھ لئے جاتے ہو بینائی بھی میری
میں کیسے پڑھوں گا خطِ صغری علی اکبر
---مُڑ مُڑ کے مجھے
ہو جائے گا مشکل میرا آنا میرے بیٹا
مقتل میں کہیں دور نہ جانا میرے بیٹا
اب مجھ سے چلا بھی نہیں جاتا علی اکبر
---مُڑ مُڑ کے مجھے
احساس تڑپنے کا ہمارے تجھے ہوتا
میری طرح تو اپنا جگر تھام کے روتا
تیرا بھی جو ہوتا کوئی بیٹا علی اکبر
---مُڑ مُڑ کے مجھے
نانا میرے پوچھیں جو کہاں دیر لگائی
کہہ دینا اجازت بڑی مشکل سے ہے پائی
لگ جاؤ گلے آکے دوبارہ علی اکبر
---مُڑ مُڑ کے مجھے
نانا گئے جب آئی تھی اماں پہ ضعیفی
تم جاتے ہو حالت ہے عجب بنت علی کی
زینب ہوئی جاتی ہے ضعیفہ علی اکبر
---مُڑ مُڑ کے مجھے
اے لال تجھے کرتا ہوں بابا کے حوالے
میدان میں ہنستے ہیں کھڑے برچھیوں والے
اچھی طرح پھر دیکھ لوں سینہ علی اکبر
---مُڑ مُڑ کے مجھے
سر پیٹ کے مولا نے تکلم یہ صدا دی
ہے چادر زینب میری غربت کی گواہی
میں تم کو کفن دے نہیں سکتا علی اکبر
---مُڑ مُڑ کے مجھے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.