Mere kadiyal jawan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Ali Mohd. Sultanpuri
سنان ابن انس کو دیکھ کر کہتی تھی یہ لیلیٰ
میرے کڑیل جواں بیٹے نے تیرا کیا بگاڑا تھا
کلیجے پہ علی اکبر کے مارا کس لئے نیزہ
میرے کڑیل جواں بیٹے نے تیرا کیا بگاڑا تھا
دعائیں مانگا کرتے تھی میں جس کے واسطے ہر دم
کروں گی زندگی بھر اب اسی فرزند کا ماتم
تیرے نیزے نے میری زندگی میں لکھ دیا رونا
میرے کڑیل جواں بیٹے۔۔۔
وہ میرے دل کی ٹھنڈک تھا میری آنکھوں کا تارہ تھا
اے ظالم کیا پتہ تجھکو وہ مجھکو کتنا پیارا تھا
قرار آتا تھا میرے دل کی چہرہ دیکھ کر اس کا
میرے کڑیل جواں بیٹے۔۔۔
سناں سینے پہ تو نے مار دی اتنا بھی نہ سوچو
کی ماں جب عمر کھو دیتی ہے تب پلٹا ہے ایک بیٹا
میری سب محنتوں کو پل میں ہی پامال کر ڈالا
میرے کڑیل جواں بیٹے۔۔۔
رہے گا گھاؤ اب یہ حشر تک میرے کلیجے پر
بہت پیاسا تھا جب دنیا سے اٹھا ہے میرا اکبر
اسے پیاسا ہی تو نے مار ڈالا رحم نہ کھایا
میرے کڑیل جواں بیٹے۔۔۔
میں اپنے لال کی بارات لے کر جانے والی تھی
علی اکبر کی دلہن گھر میں لے کر آنے والی تھی
نہ بننے پایا میرا لال تیرے ظلم سے دولہا
میرے کڑیل جواں بیٹے۔۔۔
بتا دیتا اگر چہ تجھکو مال و زر کی لالچ تھی
میں اپنے لال پہ سب مال و زر قربان کر دیتی
کیلجہ کاٹ ڈال تو نے اے جلاد مادر کا
میرے کڑیل جواں بیٹے۔۔۔
ستم ڈھایا ہے تو نے میرے دل کے چین پہ ظالم
لیےء نیزے پہ سر ہنستا ہے میرے بین پہ ظالم
زرا سا بھی تجھے نہ ماں کی ممتا کا خیال آیا
میرے کڑیل جواں بیٹے۔۔۔
سناں کی نوک پہ روے شہ مظلوم اے وایض
بہت روی تڑپ کر زینب و کلثوم اے وایض
جناب ام لیلیٰ نے پڑھا جس وقت یہ نوحہ
میرے کڑیل جواں بیٹے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.