Mere akbar ko kahin
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Mesum Abbas
مقتل میں جب گرا شاہ دیں کا جواب پسر
غش کھا کے گر پڑے شاہ لولاک خاک پر
صدمہ وہ تھا کہ کچھ انہیں آتا نہ تھا نظر
منظر بتا رہی ہے روایات معتبر
اپنے پسر کی لاش پہ شبیر گر گےء
شانہ ہلا کے لاش کا یہ پوچھنے لگے
تیرے جیسا ہی اسکا سینہ ہے
میرے اکبر کو کہیں دیکھا ہے
کیسے تجھکو لگی ہے یہ برچی
کیا خبر یہ تیرے پدر کو ملی
میں تو بے موت مر گیا ہوتا
میرے اکبر کو جو لگی ہوتی
جانے کیوں دل میرا تڑپتا ہے
میرے اکبر کو کہیں۔۔۔
تیرے جیسا ہی اسکا۔۔۔
مجھکو معلوم ہے وہ زخمی ہے
فوج یہ اسکے خوں کی پیاسی ہے
تیرے سینے پہ جو لہو ہے لگا
اس لہو میں تو خوشبو اسکی ہے
وہ یقینن یہاں سے گزرا ہے
میرے اکبر کو کہیں۔۔۔
تیرے جیسا ہی اسکا۔۔۔
تو نہیں اسکو جانتا ہے اگر
مجھکو پورا یقین ہے اس پر
اسکو جو دیکھے بھولتا ہی نہیں
اس قدر وہ حسین ہے میرا پسر
چودھویں چاند جیسا چہرہ ہے
میرے اکبر کو کہیں۔۔۔
تیرے جیسا ہی اسکا۔۔۔
میں نے اس کو کہا تھا اے بیٹا
مجھکو مڑ مڑ کے دیکھتے جانا
ہاں مگر اس طرح گیا ہے وہ
پھر پلٹ کر کبھی نہیں آیا
میں نے ہر سمت اسکو ڈھونڈا ہے
میرے اکبر کو کہیں۔۔۔
تیرے جیسا ہی اسکا۔۔۔
جب وہ زین سے زمیں پہ آیا ہے
آخری بار اسکو دیکھا ہے
ہاے بینائی جا چکی میری
اب میرا دن میں حال ایسا ہے
میرے چاروں طرف اندھیرا ہے
میرے اکبر کو کہیں۔۔۔
تیرے جیسا ہی اسکا۔۔۔
میں جو آواز دوں وہ آے گا
آ کے مجھکو گلے لگاے گا
پر میں آواز یوں نہیں دیتا
اپنے زخموں کو وہ چھپاے گا
ہے بہادر علی کا پوتا ہے
میرے اکبر کو کہیں۔۔۔
تیرے جیسا ہی اسکا۔۔۔
اور یہ سوچ کر بھی میں چپ ہوں
وہ نہ دیکھے جو لڑکھڑا کے گروں
اپنی قوت کو کر رہا ہوں جمع
چل کے پیروں پہ میں وہاں پہنچوں
میں جو تڑپوں تو وہ تڑپتا ہے
میرے اکبر کو کہیں۔۔۔
تیرے جیسا ہی اسکا۔۔۔
اس نے تجھکو یہاں نہیں دیکھا
چھوڑ کر ورنہ وہ نہیں جاتا
تیرے زخموں پہ رکھتا وہ مرحم
تجھکو پانی میرا پسر دیتا
ہاے لیکن وہ خود بھی پیاسا ہے
میرے اکبر کو کہیں۔۔۔
تیرے جیسا ہی اسکا۔۔۔
بولا سلمان عظمی وہ جوان
میں ہی اکبر ہوں میرے بابا جاں
نہ ہی گہرا ہے اتنا زخم جگر
نہ ہی صدمہ کوئی ہے زخم سناں
جتنا صدمہ تمہارا کہنا ہے
میرے اکبر کو کہیں۔۔۔
تیرے جیسا ہی اسکا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.