Mera akbar maar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
مارا گیا ہے نیزے سے بیٹا حسین کا
یہ سن کے عجب حال تھا مولا حسین کا
کبھی گِرتے تھے کبھی اُٹھتے تھے
کہتے تھے حسین یہ رو روکر
میرا اکبر مار دیا میرا اکبر مار دیا
کسطرح اُٹھاؤنگا لاشہ ہائے میں اپنے کاندھے پر
میرا اکبر مار دیا میرا اکبر مار دیا
بیٹے کی جدائی آنکھوں کی بینائی بھی لے جاتی ہے
اک ماں جا جا کر خیمے کی دیواروں سے ٹکراتی ہے
جب باپ صدائیں دیتا ہےرن میں لاشوں سے ٹکراکر
میرا اکبر مار دیا۔۔۔
ارمان اکبر کی شادی کا مرے دل میں ہی دم توڑ گیا
سوچا تھا میں اُسکو اپنے ہاتھوں سے بناؤنگا دولہا
یہ باپ سجائیگا ہائے اب سہرا کسکے ماتھے پر
میرا اکبر مار دیا۔۔۔
اٹھارا سال جسے پالا نازوں سے میری زینب نے
برچھی کے بعد اُس بیٹےکو تلواروں سےمارا سب نے
کس طرح کہونگا خیموں میں جب جاؤنگا لاشہ لیکر
میرا اکبر مار دیا۔۔۔
مجھے حوصلہ دے ورنہ بیٹا یہ بابا بھی مر جائیگا
مجھسے ترے قاتل کہتے ہیں ترا اکبر اب نا آئیگا
وہ نیزہ دکھاکر ہنستے ہیں جب کہتا ہوں میں رورو کر
میرا اکبر مار دیا۔۔۔
چلتے چلتے یہ کہتے ہوئے ہاتھوں سے کمر کو تھام لیا
عباس اگر تم ہوتے تو مرا اکبر بھی زندہ ہوتا
پہلے تجھے مار دیا اور اب ان شام کے لوگوں نے ملکر
میرا اکبر مار دیا۔۔۔
جب پاس علی اکبر کے پہنچے زخمی اُسکا سینہ دیکھا
بیٹے نے آخری ہچکی لی جب ٹوٹا ہوا نیزہ کھینچا
شبیر نے بس یہ کہتے ہوئے سر رکھدیا زخمی سینے پر
میرا اکبر مار دیا۔۔۔
ذیشان و رضا جب بیٹی کاخط بیٹے کےسینے پہ رکھا
شبیر کے اشکوں کی طرح اکبر خون ٹپکنے لگا
جس ہاتھ سے برچھی کھینچی تھی اُس ہاتھ سے لکھا جب خط پر
میرا اکبر مار دیا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.