Matame akbar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Irfan Haider
حسین لاشہء اکبر جو لاے خیموں میں
پھپھی نے سینہ و سر پیٹ کر کیا نوحہ
کہرام مچ گیا
خیموں میں شور ماتم اکبر کا ہوتا ہے
زینب یہ بین کرتی تھی اکبر کے لاشے پر
افسوس تیرے لاشے پر سہرا سجایا ہے
خیموں میں شور ماتم۔۔۔
آنکھیں تو کھولو اے میرے کڑیل جواں پسر
میں جیتے جی مر جاؤں گی لیلیٰ کا نوحہ ہے
خیموں میں شور ماتم۔۔۔
اندھیر ہو گیا ہے یہ دنیا تمہارے بعد
لاشے پہ نوحہ خوان یوں زہرا کا بیٹا ہے
خیموں میں شور ماتم۔۔۔
گھر کا سکون آنکھوں کی بینائی لے گیء
اب میرا کام بس تیرے لاشے پہ رونا ہے
خیموں میں شور ماتم۔۔۔
اے لال اٹھ بھی جاؤ اب بہنوں کے واسطے
صغرا نہیں تو کیا ہوا بالی سکینہ ہے
خیموں میں شور ماتم۔۔۔
یہ کہکے شہ نے مانگا ہے ملبوس پرانا
اکبر کے بعد ویسے بھی بے کار جینا ہے
خیموں میں شور ماتم۔۔۔
اکبر تمہارے جانے سے تنہا ہوے حسین
فضہ یہ بین کرتی ہے سجاد روتا ہے
خیموں میں شور ماتم۔۔۔
عرفان اہلبیت پہ کیا کیا گزر گیء
مظہر نے ایک مصرے میں احوال لکھا ہے
خیموں میں شور ماتم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.