Maidan mein zainab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Shadman Raza
اے لال میرے اکبر
میں قربان تیرے اکبر
دے آ کے سہارا اکبر کی
میت کو اٹھا کر لے آے
گر تیری اجازت ہو بھای
میدان میں زینب آ جاے
اے لال میرے اکبر
میں قربان تیرے اکبر
عاشور کو تو نے عصر تلک
کیا کیا نہ اٹھائے ہے صدمے
خود اپنے جگر کے ٹکڑوں کے
لاشیں بھی اٹھاے ہے تو نے
یہ لاش جواں کی ہے بھای
صدمے سے کہی نہ مر جاۓ
اے لال میرے اکبر۔۔۔
اکبر نے پکارا بھیا کو
تب سے نہیں دیتا دکھلای
بیٹے کی جدائی کے صدمے سے
ختم ہوی ہے بینائی
اٹھتے ہیں کبھی گرتے ہیں
خود یہ دن نہ کسی کو دکھلاے
گر تیری اجازت ہو بھای۔۔۔
اے لال میرے اکبر۔۔۔
اکبر کا بدن تلواروں سے
اعدا نے کیا ٹکڑے ٹکڑے
برچھی جو کلیجے میں اتری
تو دل بھی ہوا ٹکڑے ٹکڑے
شبیر نے جو منظر دیکھا
وہ خوں کے آنسوں رلواے
اے لال میرے اکبر۔۔۔
اٹھارہ برس کا اکبر ہے
ہے عالم پیری میں بھیا
صدمہ ہے قیامت کا دل پر
لاشہ ہے اٹھانا اکبر کا
اے کاش پےء امداد اخی
دریا سے غازی آ جاے
اے لال میرے اکبر۔۔۔
عباس گےء کیا دنیا سے
بھای کی کمر ہی توڑ چلے
ایک ساتھ تھا اکبر کا باقی
سو وہ بھی منہ کو موڑ چلے
پیری میں اٹھے لاشہ کیسے
ہمشیر سہارا بن جاے
گر تیری اجازت ہو بھای۔۔۔
اے لال میرے اکبر۔۔۔
اے شادمان اتنا پیارا تھا
شبیر کو زینب کا پردہ
یہ کہتے ہوے قیصر شہ نے
قربان علی اکبر کو کیا
نہ ممکن ہے میرے ہوتے ہوے
میدان میں زینب آ جاے
گر تیری اجازت ہو بھای۔۔۔
اے لال میرے اکبر۔۔۔
شبیر نے رو رو کے کہا زینب مضطر
پردے پہ تیرے ہو گیا قربان علی اکبر
مقتل میں نہیں آنا کھلے سر میری خواہر
تا حشر سلامت رہے زینب تیری چادر
کچھ یاد ہے جب دفن ہوی رات کو مادر
اس وقت بھی تو گھر سے نہیں آئی تھی باہر
ارے دیکھے گا تجھے رن میں تو مر جاۓ گا بھای
ہاں موت سے پہلے ہی گزر جاے گا بھای
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.