Laila shaheed hogaya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Mir Mohsin Ali
لیلیٰ شہید ہو گیا تیرا جواں پسر
گھوڑے سے جب گرا شہ مظلوم کا پسر
خیمے کی سمت شاہ نے دیکھا بہ چشم تر
لیلیٰ پکاری کیا ہے میرے لال کی خبر
بیکس حسین کہنے لگے دل کو تھام کر
لیلیٰ شہید ہو گیا۔۔۔
لیلیٰ سب حسرتوں کے جنازے نکل گےء
ہتھیار سارے اکبر مہرو پہ چل گےء
سہرے کے پھول خون کی دھاروں میں ڈھل گےء
نیزے سے چھد گیا تیرے فرزند کا جگر
لیلیٰ شہید ہو گیا۔۔۔
لیلیٰ ہمارا منتوں والا گزر گیا
دنیا ہمارے چین کی برباد کر گیا
چہرہ وہ چاند سے بھی حسیں خوں میں بھر گیا
اب بے چراغ ہو گیا لیلیٰ ہمارا گھر
لیلیٰ شہید ہو گیا۔۔۔
غم سے غریب باپ کا دل پاش پاش ہے
بینائی جا چکی ہے پسر کی تلاش ہے
نرغے میں أہل ظلم کے بیٹے کی لاش ہے
بس میں ہمارا دل ہے نہ قابو میں ہے نظر
لیلیٰ شہید ہو گیا۔۔۔
کچھ رحم میرے حال پہ کھاتا نہیں کوئی
بیکس کو راستہ بھی دکھاتا نہیں کوئی
کس جا ہے میرا لال بتاتا نہیں کوئی
روتے ہیں ہم پسر کو تو ہنستے ہیں اہلِ شر
لیلیٰ شہید ہو گیا۔۔۔
جاوید تھا عظیم غمِ شاہ مشرقین
مرگ پسر سے لٹ گیا سرور کے دل کا چین
گھوڑے سے جب زمیں پہ گرا دلبر حسین
رونے لگے یہ کہکے شہنشاہِ بہر و بر
لیلیٰ شہید ہو گیا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.