Laila ki umeedon ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Others
لیلیٰ کی امیدوں کا کیا حال ہوا ہوگا
جب گھر سے جواں بیٹا مرنے کو چلا ہوگا
لیلیٰ نے تصور میں سونچا بھی نہ تھا شاید
سر اکبر غازی کا نیزے پہ چڑھا ہوگا
لیلیٰ کی امیدوں کا۔۔۔
اٹھارہ برس کا سن نیزے کی اَنی دل میں
دنیا نے ستم ایسا دیکھا نہ سنا ہوگا
لیلیٰ کی امیدوں کا۔۔۔
جب دیکھ رہی ہوگی لیلیٰ در خیمے سے
مادر کے کلیجے کا کیا حال ہوا ہوگا
لیلیٰ کی امیدوں کا۔۔۔
برچی جو لگی دل پر آواز دی بابا کو
بیٹے کی صدا سن کر کیا حال ہوا ہوگا
لیلیٰ کی امیدوں کا۔۔۔
اندھیر جہاں تھا سب نظروں میں شہ دیں کے
لاشے تک شہ والا کس طرح گیا ہوگا
لیلیٰ کی امیدوں کا۔۔۔
دیکھا ہے تڑپتے ہیں سینے پہ سناں کھا کے
زخمی جگر جواں کا برچی میں لگا ہوگا
لیلیٰ کی امیدوں کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.