Laila duayein kijiye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
مرنے کے لئے جب چلے میدان میں اکبر
پیچھے چلے گرتے ہوئے اُٹھتے ہوئے سرور
جب دور ہوا شاہ کی آنکھوں سے وہ دلبر
لوٹ آئے کہا مادرِ اکبر سے یہ رو کر
لیلٰی دعائیں کیجئے جیتا رہے اکبر
بیٹے کے حق میں ماں کی دعا رد نہیں ھوتی
رخصت کی گھڑی یاد ہے تم بھی تو وہیں تھی
اکبر کے کلیجے سے نظر ہٹتی نہیں تھی
لیلٰی ہمارے لال کا نازک سا ہے سینہ
سینے پہ نا بیٹا میرا کھائے کوئی برچھی
لیلٰی دعائیں کیجئے۔۔۔
اس بات پہ شبیر کا دل پھٹتا ہے غم سے
ایسے تو کبھی دور نا اکبر ہوئے ہم سے
اکبر کو جیتا دیکھ کر ہم جیتے رہے ہیں
اکبر کو مرتا دیکھ کر مر جائینگے ہم بھی
لیلٰی دعائیں کیجئے۔۔۔
میں بھول نہیں پاؤنگا احسان تمھارا
اس عالم غربت میں دو تم ساتھ ہمارا
اکبر میرا جوان اور ہم پر ہے ضعیفی
ہم سے تو جواں لال کی میت نا اُٹھیگی
لیلٰی دعائیں کیجئے۔۔۔
اب جلد دعا کے لئے ہاتھوں کو اُٹھالو
اے مادر اکبر میری زینب کو بچالو
اٹھارا سال اُسنے ہی اکبر کو ہے پالا
کاڑیل جوان کی لاش وہ نہ دیکھ سکےگی
لیلٰی دعائیں کیجئے۔۔۔
سہرے کے سجانے کا جو ارمان ہے لیلٰی
ارمان ہی رہ جائیگا اکبر جو نا ایا
اکبر کو اپنے ہاتھ سے ہم دولہا بنائیں
اٹھارویوں منت بھی تو ہمکو ہے بڑھانی
لیلٰی دعائیں کیجئے۔۔۔
آواز یہی آتی ہے صغرا کی وطن سے
اکبار ملادے خدا بھائی کو بہن سے
اکبر سے مل نا پائی تو مر جائیگی صغرا
معلوم ہے تمکو میری بیمار ہے بیٹی
لیلٰی دعائیں کیجئے۔۔۔
یہ کہتے ہوئے لیلٰی نے ہاتھوں کو اُٹھایا
جس طرح سے یعقوب کو یوسف سے ملایا
اکبر کو ایک بار تو سرور سے ملادے
مر جاؤنگی یہ بات میں اب سن نا سکونگی
لیلٰی دعائیں کیجئے۔۔۔
لوٹ آیا جو میدان سے شبیر کا دلبر
پیاسہ ہوں بہت باپ سے کہنے لگے اکبر
پانی کی بات آئی تو رونے لگے مولا
خیمے کی سمت دیکھ کر آواز یہی دی
لیلٰی دعائیں کیجئے۔۔۔
زیشان و رضا وہ جواں پھر رن کو سدھارا
سینے پہ سناں کھائی تو بابا کو پکارا
پہنچے جواں کے پاس جب روتے ہوئے سرور
برچھی یہی کہتے ہوئے سینے سے نکلالی
لیلٰی دعائیں کیجئے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.