Lahoo mein doob
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Anj. Masoomeen
لہو میں ڈوب گیا جب شبیہ پیغمبر
زمین کربوبلا پر تھا حشر کا منظر
حسین ڈھونڈ رہے تھے جواں کے لاشے کو
تھی منتظر در خیمہ پہ غمزدہ مادر
لہو میں ڈوب گیا۔۔۔
نو کوئی دوست نہ بھای نہ آسرا تھا کوی
لہو کے شیر میں تنہا تھا فاطمہ کا پسر
لہو میں ڈوب گیا۔۔۔
ہر ایک بار یہ مڑ مڑ کے دیکھے تھے حسین
نکل نہ آئے کہیں رن میں زینب مضطر
لہو میں ڈوب گیا۔۔۔
پکارتے تھے اندھیرا ہے میری آنکھوں میں
میرے جواں میرے دلبر میرے علی اکبر
لہو میں ڈوب گیا۔۔۔
کہاں تلاش کروں کچھ نظر نہیں آتا
زمین گرم پہ دیکھو بھٹک رہی ہے نظر
لہو میں ڈوب گیا۔۔۔
قدم قدم پہ ادھر گر کے اٹھ رہے تھے حسین
کلیجہ تھام کے اکبر تڑپ رہے تھے ادھر
لہو میں ڈوب گیا۔۔۔
صدا سنو تو سہارا ملے ضعیفی کو
عجیب وقت ہے مشکل کشاء کے بیٹے پر
لہو میں ڈوب گیا۔۔۔
فرید شہ کی مصیبت بیاں کیا کرتے
نظر نظر تھی قیامت قدم قدم محشر
لہو میں ڈوب گیا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.