Laashe pa kar rahi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Irfan Hussain
لاشے پہ کر رہی ہے لیلیٰ یہ نوحہ خوانی
نظروں میں پھر رہی ہے اکبر تیری جوانی
اللہ والوں بولو آخر اٹھاے کیوں کر
میت جواں پسر کی سرور کی نا توانی
لاشے پہ کر رہی۔۔۔
غیروں کا پھر گلہ کیا جب کلمہ گوں کے ہاتھوں
ہمشکل مصطفیٰ کی مٹتی ہے نوجوانی
لاشے پہ کر رہی۔۔۔
شہ بولے مارتے ہو تم کس کے دل پہ برچی
اے کلمہ پڑھنے والوں یہ ہے نبی کا ثانی
لاشے پہ کر رہی۔۔۔
نازوں میں پلنے والا نیزوں کی ضد میں آیا
زینب سنا رہی ہے یہ درد کی کہانی
لاشے پہ کر رہی۔۔۔
لاشے پہ نوجواں کے لیلیٰ یہ کہہ رہی تھی
ناسور بن گیء ہے بن تیرے زندگانی
لاشے پہ کر رہی۔۔۔
بے حوش ہو گیء تھی سن کر وطن میں صغرا
زینب نے تھی سنای اکبر کی جب سنانی
لاشے پہ کر رہی۔۔۔
رنج و غم و الم سے عباس کو بچا لو
لیلیٰ کے لال کرکے عرفاں پہ مہربانی
لاشے پہ کر رہی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.