Laashe akbar utha rahe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Mesum Abbas
لاشہ اکبر اٹھا رہے ہیں حسین
یا علی کہتے جا رہے ہیں حسین
میرے بیٹا زرا گلے سے لگو
کچھ تو بابا سے اٹھ کے بات کرو
دیکھو کب سے بلا رہے ہیں حسین
لاشہ اکبر اٹھا رہے۔۔۔
بڑی حسرت سے جانب دریا
اپنے بھای کا دیکھ کر لاشہ
صرف آنسوں بہا رہے ہیں حسین
لاشہ اکبر اٹھا رہے۔۔۔
آنکھ بھی کھولتے نہیں اکبر
کچھ بھی اب بولتے نہیں اکب
بس گلے سے لگا رہے ہیں حسین
لاشہ اکبر اٹھا رہے۔۔۔
موت کی نیند سو گیا بیٹا
ہے خبر اب کبھی نہ اٹھے گا
ہاے پھر بھی جگا رہے ہیں حسین
لاشہ اکبر اٹھا رہے۔۔۔
بنی ہاشم کے بچوں آ جاؤ
نوجواں کا جنازہ اٹھواو
بیکسی میں بلا رہے ہیں حسین
لاشہ اکبر اٹھا رہے۔۔۔
خاک مقتل سے دشت غربت میں
لاشہ کڑیل جواں کی صورت میں
اپنی میت اٹھا رہے ہیں حسین
لاشہ اکبر اٹھا رہے۔۔۔
سہرا باندھا ہے موت نے آ کے
خوں کی مہندی ہے ہاتھ میں جس کے
ایسے دولہے کو لا رہے ہیں حسین
لاشہ اکبر اٹھا رہے۔۔۔
باپ کو بیٹے دیتے ہیں کاندھا
لاشہ لیکن جوان بیٹے کا
اپنے کاندھوں پہ لا رہے ہیں حسین
لاشہ اکبر اٹھا رہے۔۔۔
میثم اب کیا بیاں ہو رنج و ملال
نام عباس لے کے میر ہلال
زور بازو دکھا رہے ہیں حسین
لاشہ اکبر اٹھا رہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.