Laashe akbar utha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Sachay Bhai
لاشِ اکبر اُٹھا رہے ہیں حُسین
دل کی قوت دکھا رہے ہیں حسین
لاش اکبر اٹھا۔۔۔۔
دل کی راہوں میں آنسوؤں کے چراغ
کر لو روشن کہ آ رہے ہیں حُسین
لاشِ اکبر اُٹھا۔۔۔
جس جگہ رکھ رہے ہیں پیشانی
فخرِ کعبہ بنا رہے ہیں حُسین
لاشِ اکبر اُٹھا۔۔۔
لڑکھڑائے ہیں انبیاء کے قدم
جس جگہ مُسکرا رہے ہیں حُسین
لاشِ اکبر اُٹھا۔۔۔
دو صدا ہو کہاں علی اکبر
ٹھوکریں رَن میں کھا رہے ہیں حُسین
لاشِ اکبر اُٹھا۔۔۔
جاؤ خیمے میں جاؤ اے زینب
لاش اکبر کی لا رہے ہیں حُسین
لاشِ اکبر اُٹھا۔۔۔
آہ کرتے ہیں بیٹھ جاتے ہیں
کس کا لاشہ اُٹھا رہے ہیں حُسین
لاشِ اکبر اُٹھا۔۔۔
چُن کے قاسم کی لاش کے ٹُکڑے
اپنے دامن میں لا رہے ہیں حُسین
لاشِ اکبر اُٹھا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.