Laashe akbar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Safdar Abbas
لاش اکبر کو لیےء سوچ رہے ہیں سرور
قتلِ اکبر کی خبر کیسے سنے گی مادر
لاش کا چہرہ عبا سے ہے چھپایا شہ نے
ایک قدم دشت میں پھر آگے بڑھایا شہ نے
تھوڑی ہی دور چلے بیٹھ گےء ریتی پر
لاش اکبر کو لیےء۔۔۔
یا علی کہہ کے اٹھے تھام کے دل ہاتھوں سے
جانے کیا سوچ کے پھر اشک گرے آنکھوں سے
کچھ دکھائی نہ دیا سنبھلے ہیں کھا کر ٹھوکر
لاش اکبر کو لیےء۔۔۔
بیکسی کرنے لگی موت سے بن میں گریہ
کتنا صابر ہے جواں لاش اٹھانے والا
یہ پیمبر بھی نہیں اور نہ لگتا ہے بشر
لاش اکبر کو لیےء۔۔۔
دل پہ قابو بھی نہیں آنکھوں میں بینائی نہیں
چرخ نے آج تلک دیکھی یہ تنہائی نہیں
حسرت و یاس ہے اور کوئی نہیں ہے یاور
لاش اکبر کو لیےء۔۔۔
چلنے دیتی ہی نہیں شاہ کو ایک بات یہی
جس نے اٹھارہ برس پالا وہ مر جاۓ گی
کیا تیری قبر اسی بن میں بنادوں اکبر
لاش اکبر کو لیےء۔۔۔
رو کے پھر کہنے لگے تو ہی بتا جان پدر
تیرے جینے کی دعا مانگ رہی تھی مادر
سامنے ماں کے تیری لاش رکھوں گا کیوں کر
لاش اکبر کو لیےء۔۔۔
دل تڑپتا ہے میرا بین لکھوں کیا مظہر
کیفیت دل کی بیاں کر نہ سکے گا صفدر
ہے قیامت کی گھڑی ہاے عجب ہے منظر
لاش اکبر کو لیےء۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.