Laasha ali akbar ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Mesum Abbas
روتی ہے زمین کربوبلا
کیا درد بھرا ہے یہ منظر
اٹھارہ برس کا بیٹا ہے
اک بوڑھے باپ کے ہاتھوں پر
ہے باپ کے ہاتھوں پر لاشہ علی اکبر کا
ماں دیکھ نہیں پائی سہرا علی اکبر کا
بابا کی مصیبت کو اکبر بھی سمجھ پاتے
دنیا میں اگر ہوتا بیٹا علی اکبر کا
ہے باپ کے ہاتھوں پر۔۔۔
شبیر یہ کہتے تھے تا مرگ نہ بھولوں گا
عباس کے دو بازو سینہ علی اکبر کا
ہے باپ کے ہاتھوں پر۔۔۔
شبیر سے کہتی تھی ہمشیر یہی اکثر
یہ عون و محمد ہے صدقہ علی اکبر کا
ہے باپ کے ہاتھوں پر۔۔۔
لیلیٰ سے کوئی کہدے واپس نہیں آے گا
اب دیکھ لے جی بھر کے چہرہ علی اکبر کا
ہے باپ کے ہاتھوں پر۔۔۔
خط کوئی نہیں بھیجا نہ لوٹ کے گھر آے
تکتی ہی رہی رستہ صغرا علی اکبر کا
ہے باپ کے ہاتھوں پر۔۔۔
شبیر کا جینا ہے شبیر کا مرنا ہے
جینا علی اکبر کا مرنا علی اکبر کا
ہے باپ کے ہاتھوں پر۔۔۔
اس چاند کے سینے میں پیوست ہوی برچی
پڑتی تھی یہی نوحہ فضہ علی اکبر کا
ہے باپ کے ہاتھوں پر۔۔۔
ہے مظہر و میثم کی آنکھوں سے لہو جاری
آسان نہیں پڑھنا نوحہ علی اکبر کا
ہے باپ کے ہاتھوں پر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.