Laash akbar ki
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
لاش اکبر کی میرے ساتھ اٹھاؤ اماں
آ کے مقتل میں میرا ہاتھ بتاؤ اماں
ہاتھ بتاؤ اماں
گھٹنیوں چلتا ہوا لاش تلک آ تو گیا
اسکی خوشبو سے میں اکبر کا پتہ پا تو گیا
دل کی قوت مگر اس بار مجھے چاہیے ہے
قوت حیدر کرار مجھے جاہیے ہے
آ کے مقتل میں میرا۔۔۔
لاش اکبر کی میرے ساتھ۔۔۔
ہم نے سونچا ہی کہاں تھا کہ یہ دن آے گا
یہ میرا لال میرے سامنے مر جاۓ گا
حال جو دل کا ہے اماں وہ بتاؤں کیسے
نوجوانی کو ضعیفی میں اٹھاؤں کیسے
آ کے مقتل میں میرا۔۔۔
لاش اکبر کی میرے ساتھ۔۔۔
ہاتھ کا زور گیا دل کی توانائی گیء
حوصلہ ٹوٹ گیا آنکھ سے بینائی گیء
تیرے شبیر کا اب دل نہ سنبھل پاے گا
دم میرا ساتھ میں اکبر کے نکل جائے گا
آ کے مقتل میں میرا۔۔۔
لاش اکبر کی میرے ساتھ۔۔۔
اپنی تنہائی کا کیا حال بتاؤں تم کو
زخم دل کھول کے کس طرح دکھاؤں تم کو
آج پہلو پہ رکھا ہاتھ اٹھا لے اماں
لاش کو میں تو مجھے آپ سنبھالے اماں
آ کے مقتل میں میرا۔۔۔
لاش اکبر کی میرے ساتھ۔۔۔
آپ سرہانے پہ آ جاے تو کچھ ہاتھ بٹے
یاں سے خیمے کا سفر اماں تیرے ساتھ کٹے
اماں اکبر کے جو سینے پہ نظر پڑتی ہے
جیسے اک اور سناں دل میں میرے گڑھتی ہے
آ کے مقتل میں میرا۔۔۔
لاش اکبر کی میرے ساتھ۔۔۔
ہاے سہرے کی جگہ خون ہے ماتھے پہ سجا
نیزہ ظالم کا ہے اس چاند سے سینے پہ لگا
دل کے ارمانوں کو ہے خاک میں ملتے دیکھا
ایڑیاں خاک پہ ہے اس کو رگڑتے دیکھا
آ کے مقتل میں میرا۔۔۔
لاش اکبر کی میرے ساتھ۔۔۔
بھای عباس جو ہوتا تو مدد کو آتا
لاشہ اکبر کا میرے ساتھ میں وہ اٹھواتا
اس میرے شیر کا لاشہ جو میرے ہاتھ میں ہے
اماں اب ساتھ میں تم ہو یا خدا ساتھ میں ہے
آ کے مقتل میں میرا۔۔۔
لاش اکبر کی میرے ساتھ۔۔۔
ہم لکھے جاتے ہیں اور شہ کا کرم بولتا ہے
بل یقیں دل کی زباں میرا قلم بولتا ہے
ساری دنیا میں رضا صاحبِ توقیر ہوں میں
نوحہ خوانی میں سر حضرتِ شبیر ہوں میں
آ کے مقتل میں میرا۔۔۔
لاش اکبر کی میرے ساتھ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.