Kya mere jawan laal
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Mir Hasan Mir
جیتی ہے وہ ماں جس کے گزر جانے کے دن تھے
کیا میرے جواں لال کے مر جانے کے دن تھے
تھی جو ہمارے گھر میں نشانی رسول کی
زینب ردا میں اپنے جسے پالتی رہی
اٹھ اٹھ کے جسکو چومتے رہتے تھے رات بھر
شبیر جی رہے تھے جسے دیکھ دیکھ کر
اس چہرے کے کیا خاک میں بھر جانے کے دن تھے
...کیا میرے جواں
پیاسے کو مار کر بھی نہ ظالم نے دم لیا
سر اسکا میرے سامنے اس نے قلم کیا
آرام تھوڑی دیر بھی پایا نہ خاک پر
پھر سے شروع ہو گیا اس لال کا سفر
بازار میں کب چاند سا سر جانے کے دن تھے
...کیا میرے جواں
آیا یہ جب جہاں میں پھوپھی نے خوشی خوشی
آزاد اک کنیز کی شیرین نام کی
اور ساتھ ساتھ یہ بھی کہا تھا نہ فکر کر
بارات لے کے آؤنگی اس کی میں تیرے گھر
پہنچا وہاں نہ اسکے جدھر جانے کے دن تھے
...کیا میرے جواں
لگ جائے نہ نظر میرے یوسف جمال کو
دیکھا نظر نہ بھر کے کبھی اپنے لال کو
ہے گیسوؤں میں خاک کوئی صاف تو کرو
زینب کی میں کنیز ہوں انصاف تو کرو
برچھی کہاں وہ دل میں اتر جانے کے دن تھے
...کیا میرے جواں
نازک بدن پہ زخم نہ آنے دیا کبھی
میں نے نہ اسکو دھوپ میں جانے دیا کبھی
نیزے پہ سر ہے آج بدن جلتی ریت پر
پردیس میں یہ آکے نہیں تھی مجھے خبر
محنت کی کمائی یوں بکھر جانے کے دن تھے
...کیا میرے جواں
وعدہ کیا تھا سر پہ جو سہرا سجاؤں گا
گھبرا نہ صغرا میں تجھے لینے کو آؤنگا
دہلیز پر ہے بیٹھی تکلم وہ غم گسار
چھ ماہ سے ہے اسکو برادر کا انتظار
پردیس سے یہ لوٹ کے گھر جانے کے دن تھے
...کیا میرے جواں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.