Khogaye ho tum kahan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Mir Sumeair Abbas
کھو گئے ہو تم کہاں ڈھونڈتی مادر
اے علی اکبر میرے اے علی اکبر میرے
کس طرح سہہ پائے گی غم تیرا خواہر
اے علی اکبر میرے۔۔۔
زخم سینے پر لگا اور جگرتک چھِد گیا
خون سے رنگین ہے سر زمینِ کربلا
ہاتھ رکھ لو زخم پر آتی ہے مادر
اے علی اکبر میرے۔۔۔
کھو گئے ہو تم کہاں۔۔۔
آرزو یہ تھی میری دیکھوں سہرے کی لڑی
ہائے قسمت کیا کروں خون میں میت بھری
سیج پھولوں کی کہاں خاک کا بستر
اے علی اکبر میرے۔۔۔
کھو گئے ہو تم کہاں۔۔۔
اک سکینہ سی بہن شل ہے کوڑوں سے بدن
اف گلو میں باندھنے شمر لایا ہے رسن
ظلم کی ہے انتہا چھِن گئے گوہر
اے علی اکبر میرے۔۔۔
کھو گئے ہو تم کہاں۔۔۔
محسن و یاور نہیں شاہ کا لشکر نہیں
سو گئے عباس بھی گود میں اصغر نہیں
سینکڑوں رنج و مہن اور اک سرور
اے علی اکبر میرے۔۔۔
کھو گئے ہو تم کہاں۔۔۔
طوق کا آزار ہے عابدِ بیمار ہے
زینب و کلثوم اور شام کا بازار ہے
بعد تیرے اہلِ شر لے گئے چادر
اے علی اکبر میرے۔۔۔
کھو گئے ہو تم کہاں۔۔۔
قید سے جب جائوں گی میں مدینے جائوں گی
پوچھے گی صغریٰ تمہیں کیا اُسے بتلائوں گی
کس طرح سہہ پائے گی غم تیرا خواہر
اے علی اکبر میرے۔۔۔
کھو گئے ہو تم کہاں۔۔۔
اے شہیدِ کربلا اے شبیہہ مصطفیٰ
واسطہ ہے آپ کو شبر و شبیر کا
اب حسن کی کچھ خبر لیجیئے آ کر
اے علی اکبر میرے۔۔۔
کھو گئے ہو تم کہاں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.