Agayi Bint e Ali be rida haath bandhay bharay bazaron me
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Ravi Road Party
آگئی بنتِ علیؑ بے ردا ہاتھ بندھے بھرے بازاروں میں
جس نے سورج نہ کبھی دیکھا تھا
رو رہی ہے وہ گناہگاروں میں
کون جانے کہ یہ ہیں کون رسن پہنے ہوئے
بے ردا روتی ہے سجادؑ کے پیچھے چھپ کے
سسکیاں ڈوبی ہیں جِس بی بی کی
ہائے زنجیر کی جھنکاروں میں
ہائے زہراؑ تیری قسمت نہ ملا حق تجھ کو
ایسی تعظیم تیری کی ہے مسلمانوں نے
تیرا حق مانگنے آئی زینبؑ
ایک مے نوش کے درباروں میں
کہاں زینبؑ اور کہاں شام میں لوگوں کا ہجوم
سر برہنہ اُونچی آواز میں خطبے پڑھنا
ذکرِ مرسل کا حوالہ دے کر
چادریں مانگنا بدکاروں میں
آگ خیموں کو لگی اور تھے سجادؑ بے ہوش
رو رو عبّاس کو دیتی تھی صدائیں زینبؑ
لُوٹ لو چادریں سیدانیوںؑ کی
شور برپا تھا ستمگاروں میں
کِس طرح بالی سکینہؑ آج بابا کے بغیر
سوگئی چین سے تنہائی میں روتے روتے
ہچکیاں دب گئیں معصومہؑ کی
ہائے زندان کی دیواروں میں
جِس جگہ مجلسِ شبیرؑ ہو برپا اخترؔ
چھوڑ کر بقیہ وہاں روتی ہے زہراؑ آ کے
بال کھولے ہوئے سر پیٹتی ہے
اپنے پیاروں کے عزاداروں میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.