Bediyan pairon may
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Dilawar Hasan
تھا لب زینب پہ نوحہ بیڑیاں پیروں میں ہے
کیا چلے سجاد رستہ بیڑیاں پیروں میں ہے
تھا لب زینب پہ نوحہ۔۔۔
بولے عابد دفن میں کیسے کروں کیوں کر کروں
بیکفن بابا کا لاشہ بیڑیاں پیروں میں ہے
تھا لب زینب پہ نوحہ۔۔۔
دو قدم چلتے ہیں گر جاتے ہیں عابد کیا کرے
زور ہے تشنہ لبی کا بیڑیاں پیروں میں ہے
تھا لب زینب پہ نوحہ۔۔۔
بھای سے امید ہمدردی کرے تو کیا کرے
رو کے کہتی ہے سکینہ بیڑیاں پیروں میں ہے
تھا لب زینب پہ نوحہ۔۔۔
بولی زینب سید سجاد سے اے میرے لال
شام تک ہم کو ہے جانا بیڑیاں پیروں میں ہے
تھا لب زینب پہ نوحہ۔۔۔
بعد سرور دیکھیےء تو عابد بیمار کو
آ گیا ایسا زمانہ بیڑیاں پیروں میں ہے
تھا لب زینب پہ نوحہ۔۔۔
یا علی سجاد کی مشکل کشای کیجئے
ہے عطش سے زرد چہرہ بیڑیاں پیروں میں ہے
تھا لب زینب پہ نوحہ۔۔۔
دے سہارا کون عشرت سید سجاد کو
درد کا سینے میں نیزہ بیڑیاں پیروں میں ہے
تھا لب زینب پہ نوحہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.