Karti hai bayan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Mir Rehan Abbas
کرتی ہے بیاں ام لیلیٰ
اے لال علی اکبر ہو کہاں
صدمے سے جگر پھٹتا ہے میرا
اے لال علی اکبر ہو کہاں
وہ زخم لگا تجھکو دلبر
سینے سے نظر آتا ہے جگر
چلتا ہے میرے دل پر بھالا
اے لال علی اکبر ہو کہاں
---کرتی ہے بیاں
ارمانوں کی بستی خاک ہوی
تصویر تمنا چاک ہوی
خوابوں کا تسلسل ٹوٹ گیا
اے لال علی اکبر ہو کہاں
---کرتی ہے بیاں
ہمراہ نہیں کوئی اس دم
بے حال ہے غم سے شاہ امم
آنکھوں میں اندھیرا ہے چھایا
اے لال علی اکبر ہو کہاں
---کرتی ہے بیاں
دیکھو تو قیامت کا منظر
ہے شہ کا گلا زیر خنجر
ہے شمر لعیں سینے پہ چڑھا
اے لال علی اکبر ہو کہاں
---کرتی ہے بیاں
کرتا بھی ہے سارا خون میں تر
اور چھینے گئے کانوں سے گوہر
دیکھو تو بہن کا حال زرا
اے لال علی اکبر ہو کہاں
---کرتی ہے بیاں
اسباب بھی سارے لوٹتے ہیں
خیمے بھی ہمارے جلتے ہیں
چھنتی ہے ہمارے سر سے ردا
اے لال علی اکبر ہو کہاں
---کرتی ہے بیاں
کن آنکھوں سے دیکھوں یہ منظر
ہے نوکِ سناں پر تیرا سر
بے گورو کفن لاشہ ہے پڑا
اے لال علی اکبر ہو کہاں
---کرتی ہے بیاں
ہر لمحہ ہے اعزاروں میں
ہیں اہل حرم بازاروں میں
ہمدرد کوی باقی نہ رہا
اے لال علی اکبر ہو کہاں
---کرتی ہے بیاں
دل سے نہ گیا اکبر کا خیال
اور ماں کا تھا عالم یہ ہلال
تا عمر یہ لب پر تھا نوحہ
اے لال علی اکبر ہو کہاں
---کرتی ہے بیاں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.