Kaleja thaam ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Zawwar Hussain
کلیجہ تھام کے شہ نے پکارا اے علی اکبر
میں دیکھوں کس طرح جانا تمہارا اے علی اکبر
تمہیں رخصت کروں کیسے کہ میں اک باپ ہوں بیٹا
یہ میرا دل کرے کیسے گوارا اے علی اکبر
کلیجہ تھام کے شہ نے۔۔۔
پلٹ کر باپ کو اپنے مسلسل دیکھتے جانا
ملے گا پھر کہاں چہرہ تمہارا اے علی اکبر
کلیجہ تھام کے شہ نے۔۔۔
دھمک ٹاپوں کی جتنی دور مجھ سے ہوتی جاتی ہے
بجھا جاتا ہے اتنا دل ہمارا اے علی اکبر
کلیجہ تھام کے شہ نے۔۔۔
تمہیں کو دیکھ کر جینے کی مجھکو آس باقی تھی
نہ جاؤ چھوڑ کر خدارا اے علی اکبر
کلیجہ تھام کے شہ نے۔۔۔
اجڑتے اپنی آنکھوں سے چمن وہ کس طرح دیکھوں
کہ اٹھارہ برس جس کو سنوارا اے علی اکبر
کلیجہ تھام کے شہ نے۔۔۔
یہ مانا دین پر مرنے کا بہت جزبہ ہے پر سوچو
تمہیں ٹوٹی کمر کا ہو سہارا اے علی اکبر
کلیجہ تھام کے شہ نے۔۔۔
سبھی اک ایک کر کے ساتھ میرا چھوڑے جاتے ہیں
ہے میری ذات اور اس کا سہارا اے علی اکبر
کلیجہ تھام کے شہ نے۔۔۔
قیامت تک میرے دل میں رہے گی یہ کشش بیٹا
کہ تجھکو موت نے بے وقت مارا اے علی اکبر
کلیجہ تھام کے شہ نے۔۔۔
پڑھا جب انجمن نے شاہ والا کا رضا نوحہ
تو غمگیں ہو گیا ماحول سارا اے علی اکبر
کلیجہ تھام کے شہ نے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.