Kaha sughra ne
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Shahid Baltistani
کہا صغرا نے میری جان علی اکبر من
پورا کر دو نہ یہ ارمان علی اکبر من
لوٹ آؤ نہ وطن
جب سے تم گھر سے گےء لطفِ اذاں جاتا رہا
لوٹ آنے کا جو وعدہ تھا وہ رلواتا رہا
چند لمحوں کے ہو مہمان علی اکبر من
لوٹ آؤ نہ وطن
کہا صغرا نے۔۔۔
ایسی تنہائی کے تنہائی کو ڈر لگتا ہے
ایسے منظر ہے کہ بینائی کو ڈر لگتا ہے
گھر مجھے لگتا ہے زندان علی اکبر من
لوٹ آؤ نہ وطن
کہا صغرا نے۔۔۔
تیرے ہوتے ہوے آباد تھے رستے سارے
تیرگی میں بھی تھے آنگن میں چمکتے تارے
زندگی ہو گیء ویران علی اکبر من
لوٹ آؤ نہ وطن
کہا صغرا نے۔۔۔
تو نہیں آتے تو اک خط ہی روانہ کر دے
میرے جینے کا یہی ایک بہانا کر دے
اتنا کہنا تو میرا مان علی اکبر من
لوٹ آؤ نہ وطن
کہا صغرا نے۔۔۔
اب نہ بابا سے شکایت ہے نہ اماں سا گلہ
میں تو بیمار ہوں بیمار سے رشتہ کیسا
غم یہ ہے بھولی پھپھی جان علی اکبر من
لوٹ آؤ نہ وطن
کہا صغرا نے۔۔۔
میری آنکھوں میں تمہیں اشک گوارا ہی نہ تھے
تیرے بن کاٹوں یہ بیمار کے لمحے کیسے
موت ہے سامنے ہر آن علی اکبر من
لوٹ آؤ نہ وطن
کہا صغرا نے۔۔۔
قبر زہرا پہ بھی اب جانے کی ہمت نہ رہی
اب دیا گھر میں جلانے کی بھی طاقت نہ رہی
ناتوانی کا ہے طوفان علی اکبر من
لوٹ آؤ نہ وطن
کہا صغرا نے۔۔۔
کوئی جھونکا بھی ہوا کا جو ادھر آتا ہے
مجھ سے پہلے میرا دل جانب در جاتا ہے
بس ہے آہٹ پہ لگے کان علی اکبر من
لوٹ آؤ نہ وطن
کہا صغرا نے۔۔۔
کیا کبھی سوچا بہن درد سے روتی ہو گی
لوٹ کے آؤ تو وہ قبر میں سوتی ہو گی
ہے بہت اس کا بھی امکان علی اکبر من
لوٹ آؤ نہ وطن
کہا صغرا نے۔۔۔
یا تو پردیس سے صغرا کا کفن لے آؤ
یا میرے جیتے ہوے اپنی دلہن لے آؤ
رکھو اتنا تو میرا مان علی اکبر من
لوٹ آؤ نہ وطن
کہا صغرا نے۔۔۔
کیا کوئی اپنا وطن چھوڑ کے یوں جاتا ہے
شام کو گھر میں پرندہ بھی چلا آتا ہے
اے میرے گھر کی نگہبان علی اکبر من
لوٹ آؤ نہ وطن
کہا صغرا نے۔۔۔
غش کے عالم میں بھی ریحان تھا صغرا کا بیاں
کیا دم مرگ سرہانے نہ پڑھو گے قرآں
اے میرے بولتے قرآن علی اکبر من
لوٹ آؤ نہ وطن
کہا صغرا نے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.