Jee nahi payegi maa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Muslim Jafri
لاشہء اکبر پہ ہے یہ ام لیلیٰ کی فغاں
جی نہیں پاے گی ماں
کھول دے آنکھیں وگرنہ اے میرے کڑیل جواں
جی نہیں پاے گی ماں
ہے تیری بے نور آنکھیں اے میرے نورِ نظر
اے میرے لختِ جگر برچھی میں ہے تیرا جگر
یہ قیامت سے بڑا ہے مامتا کا امتحاں
جی نہیں پاے گی ماں
لاشہء اکبر پہ ہے یہ۔۔۔
زندگی میں تھا اجالا جس کے دم سے دلربا
دیکھ کر جس کو سویرا روز ہوتا تھا میرا
دیکھ کر چہرہ وہی اب بر سرِ نوکِ سِناں
جی نہیں پاے گی ماں
لاشہء اکبر پہ ہے یہ۔۔۔
فجر کا جب وقت ہوگا یاد آے گی تیری
ماں مصلے پر بھی تیرا غم منانے جاے گی
جب تیرے لہجے میں بیٹا سن نہ پاے گی اذاں
جی نہیں پاے گی ماں
لاشہء اکبر پہ ہے یہ۔۔۔
میں نے سوچا تھا تیرا سہرا سجانا ہے مجھے
میں نے سونچا تھا تجھے دولہا بنانا ہے مجھے
لے کے یہ ارمان دل کے جاے تو جاے کہاں
جی نہیں پاے گی ماں
لاشہء اکبر پہ ہے یہ۔۔۔
یہ نہ سوچا تھا تجھے کاندھوں پہ سرور لاےنگے
پل میں اٹھارہ برس یوں رایگاں ہو جاےنگے
دیکھ کر تیرے جگر کا خون سینے سے رواں
جی نہیں پاے گی ماں
لاشہء اکبر پہ ہے یہ۔۔۔
یہ نہیں ہے حکم بیٹا یہ ہے میری التجاء
کیا کہوں صغرا سے جا کر بس مجھے اتنا بتا
جب وہ پوچھے گی کہاں ہے میرا بھای نوجواں
جی نہیں پاے گی ماں
لاشہء اکبر پہ ہے یہ۔۔۔
لاش پر بیٹے کی یاسر غش پہ غش کھاتی تھی وہ
ہوش میں آتے ہی پھر بے ہوش ہو جاتی تھی وہ
لاش کے شانے ہلا کر دے رہی تھی یہ اذاں
جی نہیں پاے گی ماں
لاشہء اکبر پہ ہے یہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.