Janabe umme laila
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Ali Mohd. Sultanpuri
آی جواں لال کے مرنے کی جب خبر
ماں روی دونوں ہاتھوں سے دل اپنا تھام کر
منہ پیٹتی تھی اپنا کبھی پیٹتی تھی سر
کہتی تھی لٹ گیا میرا کربوبلا میں گھر
برچھی نے توڑ ڈالا جگر میری جان کا
صحرا نہ دیکھ پای میں اپنے جوان کا
جنابِ ام لیلیٰ یہی پڑتی تھی نوحہ
نہ دیکھا میں نے اپنے جواں بیٹے کا سہرا
میری نظروں کے آ گے لٹی ہے میری دنیا
نہ دیکھا میں نے اپنے جواں بیٹے کا سہرا
دعائیں کر کے اٹھارہ برس جس لال کو پالا
لہو میں ڈوب کر آیا ہے وہ کڑیل جواں میرا
کہاں سے لاؤں ہمت میں کیسے دیکھوں لاشہ
نہ دیکھا میں نے اپنے جواں بیٹے کا سہرا
جنابِ ام لیلیٰ۔۔۔
نہیں تھا صاحب اولاد کیا وہ بے رحم قاتل
نکالا جس کی برچھی نے میرے کڑیل جواں کا دل
میرے بچے کو پیاسا لعیں نے مار ڈالا
نہ دیکھا میں نے اپنے جواں بیٹے کا سہرا
جنابِ ام لیلیٰ۔۔۔
صلہ تھا میں نے خود اپنے پسر کے بیان کا جوڑا
بہت نزدیک تھا دن میرے شہزادے کی شادی کا
کہاں مجھکو خبر تھی لٹے گی میری دنیا
نہ دیکھا میں نے اپنے جواں بیٹے کا سہرا
جنابِ ام لیلیٰ۔۔۔
بڑا ارمان تھا اکبر کی ہوگی جب تیری شادی
بلاؤں گی تیری دلہن کو میں یثرب کی شہزادی
مگر قسمت میں میری وہ دن آنے نہ پایا
نہ دیکھا میں نے اپنے جواں بیٹے کا سہرا
جنابِ ام لیلیٰ۔۔۔
نہیں تھی دور وہ دن جب تمنا میری بر آتی
بہت ہی دھوم سے بارات میرے لال کی جاتی
مگر کربوبلا نے میرے یوسف کو چھینا
نہ دیکھا میں نے اپنے جواں بیٹے کا سہرا
جنابِ ام لیلیٰ۔۔۔
سروں کو پیٹ کے اہل حرم کرنے لگے ماتم
علی اکبر کے لاشے پر کہا لیلیٰ نے یہ جس دم
لگاؤں کس کو مہندی بناؤں کس کو دولہا
نہ دیکھا میں نے اپنے جواں بیٹے کا سہرا
جنابِ ام لیلیٰ۔۔۔
یہ حسرت تھی اپنے لال کی شادی رچا لیتی
علی اکبر کے دلہن کو کلیجے سے لگا لیتی
کلیجہ مامتا کا نہ ہونے پایا ٹھنڈا
نہ دیکھا میں نے اپنے جواں بیٹے کا سہرا
جنابِ ام لیلیٰ۔۔۔
یہ کہہ کر ام لیلیٰ پیٹتی تھی سر کبھی سینہ
نہیں ہے موت سے کم اب علی اکبر کے بن جینا
لٹی اس کی جوانی جو میری زندگی تھا
نہ دیکھا میں نے اپنے جواں بیٹے کا سہرا
جنابِ ام لیلیٰ۔۔۔
نہ اجڑے مادر اکبر کی طرح کوی وایض
نہ مارا جائے غربت میں کسی کا نوجوان وایض
نہ تڑپے اب جہاں میں یہ کہہ کر کوی دکھیا
نہ دیکھا میں نے اپنے جواں بیٹے کا سہرا
جنابِ ام لیلیٰ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.