Jab ran may zakhmi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Ustad Sibte Jafar
جب رن میں زخمی ہو گےء سلطان بحرو بر
شفقت سے ہاتھ گھوڑے کی گردن میں ڈال کر
کہنے لگے حسین کے آتا نہیں نظر
لے چل مجھے تو اکبر مہرو کی لاش پر
اے اسپ با وفا میرے دل کو قرار دے
اس کا صلہ تجھے شہ دلدل سوار دے
گھوڑا قدم سوے مقتل ہوا رواں
پہنچے نہ شہ کے زخموں کو تا صدمہء تکاں
اک نوجواں کی لاش پہ ٹہرا وہ بے زباں
بو سونگھ کر حسین پکارے یہی ہاں ہاں
بیٹھا جو ذوالجناح تو آپ اترے زین سے
دو ہاتھ کانپتے ہوے اٹھے زمین سے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.