Jaan ali akbar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Ali Jee
شبیہ پیمبر ہاے ہاے علی اکبر
کیسے جیےء گی تیرے بن ہاے یہ مادر
اے جان علی اکبر
بیٹا علی اکبر مادر کو پکارو
غمزدہ مادر کو چہرہ تو دکھادو
خاک سے اٹھو مجھکو بلا لو
ماں ہے پریشان کہاں ہو میرے دلبر
اے جان علی اکبر
شبیہ پیمبر۔۔۔
قید ہوی بیٹا زندان چلی ماں
سارے شہیدوں کا اللّٰہ نگہباں
گھر ہوا ویران آؤ میری جان
ہو گیا سجاد اکیلا میرا دلبر
اے جان علی اکبر
شبیہ پیمبر۔۔۔
ماں کا یہ ارماں تھا تجھے دولہا بناتی
ماں تیری دولہن کو نازوں سے سجاتی
ہو نہیں پای آس یہ پوری
ایسے گےء آے نہ میداں سے پلٹ کر
اے جان علی اکبر
شبیہ پیمبر۔۔۔
ماں ہے رسن بستہ سر تیرا سناں پر
بلوہء اعدا میں لایا ہے مقدر
اے میرے پیارے نوکِ سِناں سے
دیکھ لے ماں تیری ہے بلوے میں کھلے سر
اے جان علی اکبر
شبیہ پیمبر۔۔۔
بیٹا علی اکبر مادر کا ہے وعدہ
سوگ مناؤں گی تا عمر تمہارا
اب نہ پیوں گی ٹھنڈا میں پانی
اب نہ میں بیٹھونگی کبھی ساے میں جا کر
اے جان علی اکبر
شبیہ پیمبر۔۔۔
پوچھ لیا مجھ سے صغرا نے جو تیرا
کیسے بتاؤں گی اکبر نہیں آیا
روے گی صغریٰ تڑپے گی صغریٰ
تیرے بنا کیسے جیےء گی تیری خواہر
اے جان علی اکبر
شبیہ پیمبر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.