Is jawan ki magar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Sachay Bhai
اس جواں کی مگر بات ہی اور ہے
نازِ ہر دو جہاں شِہ کے لشکر میں ہیں
سارے شیرِ ژیاں شِہ کے لشکر میں ہیں
کتنے ابرو کماں شِہ کے لشکر میں ہیں
کیسے کیسے جواں شِہ کے لشکر میں ہیں
اس جواں کی مگر ۔۔۔
اُن میں حیدر کے سروے صحیح قد بھی ہیں
باغِ مُسلم کے سیوو بہی قد بھی ہیں
معدن حق کے لال و زبر جد بھی ہیں
یوں تو قاسم بھی عون و محمدبھی ہیں
اس جواں کی مگر ۔۔۔
کون ہے جان کو جس نے وارا نہیں
کون ہے جو کہ آنکھوں کا تارا نہیں
کون ہے جو کہ شہِ دیں کو پیارا نہیں
کس نے گھوڑے سے گر کر پُکارا نہیں
اس جواں کی مگر ۔۔۔
کس نے شِہ سے بلاؤں کو ٹالانہیں
خود کو دُشمن کی فوجوں میں ڈالا نہیں
کون ہے جو کہ گھر کا اُجالا نہیں
کون ہے جس کو زینب نے پالا نہیں
اس جواں کی مگر ۔۔۔
کھا کہ تیغیں
گرے رن میں کیا کیا حسیں
لاش پر جن کی تنہا گئے شاہِ دیں
کانپ اُٹھا فلک اور لرزی زمیں
بیبیاں پھر بھی خیمے سے نکلی نہیں
اس جواں کی مگر ۔۔۔
کس نے زخمِ سناں دل پہ کھایا نہیں
کس نے سینے کو چھلنی بنایا نہیں
کس کے لاشے کو شِہ نے اُٹھایا نہیں
ہاتھ لیکن بہن نے بٹایا نہیں
اس جواں کی مگر ۔۔۔
رن میں ہرایک ایسا تھا شیریں زبان
جس کے لہجے پہ داؤد بھی دے دے جان
ان میں جس کو بھی کہتے شہِ انس و جان
صبح عاشور وہ بڑھ کے دیتا اذان
اس جواں کی مگر ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.