Innalillah pad ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Safdar Abbas
انا للّٰہ پڑھ کے اکبر کو
ہاے شہ نے عمامہ باندھا ہے
گھر سے نکلے تھے اس طرح اکبر
جیسے کوئی جنازہ جاتا ہے
انا للّٰہ پڑھ کے۔۔۔
موت جینے کی کر رہی ہے دعا
اور اکبر چلے ہیں مرنے کو
ام لیلیٰ کا مصطفیٰ بیٹا
زخم سینے پہ کھانے جاتا ہے
انا للّٰہ پڑھ کے۔۔۔
جیسے دل جا رہا ہو مقتل میں
جیسے جاتی ہو جان سینے سے
ایسے اپنے جواں کے پیچھے
اک مظلوم باپ چلتا ہے
انا للّٰہ پڑھ کے۔۔۔
کتنا پیارا ہے شاہ کو اکبر
سارے ظالم یہ بات جانتے ہیں
تیغ اکبر پہ چل رہی ہے یہاں
ابنِ زہرا وہاں تڑپتا ہے
انا للّٰہ پڑھ کے۔۔۔
قوت مرتضیٰ یہ پوچھتی ہے
صبر شبیر اتنا بتلا دے
وہ تو خیبر کے در سے وزنی تھا
کیسے لاشہ جواں اٹھایا ہے
انا للّٰہ پڑھ کے۔۔۔
رن میں رہوار سے گرے اکبر
شاہ خیمے کے در سے اٹھ نہ سکے
ایسے دل تھام کے گرے مولا
عرش جیسے زمیں پہ گرتا ہے
انا للّٰہ پڑھ کے۔۔۔
اے رضا اس جوان کے سینے سے
خون رکتا نہیں ہے روکے سے
شہ کا دامن لہو میں ڈوبا گیا
زخم نہ جانے کتنا گہرا ہے
انا للّٰہ پڑھ کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.