Huye paida to surat
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Nasir Jahan
ہوے پیدا تو صورت دیکھنے ہر شہ خوشاب آیا
جوانی ان پہ کیا آی مدینے کا شباب آیا
مگر جب کربلا کے دشت میں یہ ماہ تاب آیا
فلک قابل مٹانے کے نہ تھی تصویر اکبر کی
علی کا نام سن زہرا کا اور صورت پیمبر کی
تجھے تو یاد ہی ہونگے وہ لہراتے ہوے گیسوں
وغا میں ماں کی شفقت یاد دلواتے ہوے گیسوں
کلیجے میں سنا ابرو پہ بلکھاتے ہوے گیسوں
فلک قابل مٹانے کے نہ تھی تصویر اکبر کی
علی کا نام سن زہرا کا اور صورت پیمبر کی
سنا ہے جان کے سینے پہ برچی جنگ میں کھای
یہ منظر لے گیا شبیر کی آنکھوں کی بینائی
تعجب کیا اگر خیمے سے شہزادی نکل آئ
فلک قابل مٹانے کے نہ تھی تصویر اکبر کی
علی کا نام سن زہرا کا اور صورت پیمبر کی
اٹھا کر لاش لایا فاطمہ کا ماہ رو کیونکر
خدا کا ہے سونگھی گیء ذلفوں کی بو کیونکر
نہ جانے باپ نے پونچھا تھا چہرے سے لہو کیونکر
فلک قابل مٹانے کے نہ تھی تصویر اکبر کی
علی کا نام سن زہرا کا اور صورت پیمبر کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.